خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 941 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 941

خطبات طاہر جلد ۱۰ 941 خطبہ جمعہ ۶ / دسمبر ۱۹۹۱ء مجلس عاملہ جرمنی کے اظہار ندامت پر معافی کا اعلان سیرت طیبہ کی روشنی میں دعوت الی اللہ کریں۔سیکر ٹریان مال کی طرح کھاتے بنا ئیں۔خطبه جمعه فرموده ۶ / دسمبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: دعوت الی اللہ کے سلسلہ میں مضمون کو آگے بڑھانے سے پہلے ضمناً جرمنی میں ہونے والے اس واقعہ سے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جس کے متعلق مجھے ایک نصیحت کا خطبہ دینا پڑا اور سمجھانا پڑا کہ اس قسم کے واقعات ہیں جو نظام جماعت کو کمزور کر سکتے ہیں، خطرے میں ڈال سکتے ہیں اور امارت کے وقار کو گہرا نقصان پہنچا سکتے ہیں اس لئے ان کو سمجھیں غور کر کے ان سے عبرت حاصل کریں اور آئندہ اپنے لائحہ عمل کے وقت ہمیشہ اپنی نگرانی کریں، اپنے معاملات میں ہمیشہ اپنی نگرانی کریں کہ اس قسم کی ٹھوکریں آپ نہ کھائیں۔یہ مقصد تھا جس کی وجہ سے وہ خطبات دیئے گئے ذاتی طور پر کسی کو متہم کرنا اور ذاتی طور پر کسی کو ساری دنیا میں رسوا کرنا ہرگز مقصد نہیں تھا۔نعوذ باللہ من ذالک۔کیونکہ ایسا خیال ہی میرے لئے بہت مکروہ ہے لیکن چونکہ مثالیں حقیقی پیش کرنی تھیں اور یہ مجبوری تھی کہ بجائے اس کے کہ فرضی واقعات گھڑ کر جماعت کےسامنے نمونیۂ رکھتاعملاً جو واقعات گزرے ان کی مثال دینی تھی اس لئے بغیر نام لئے عہدوں کا ذکر کر کے یا بعض لوگوں کے متعلق