خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 940
خطبات طاہر جلد ۱۰ 940 خطبہ جمعہ ۲۹ نومبر ۱۹۹۱ء جب یوسف نجار سے شادی کی تو کیا خدا نے طلاق دی تھی یا دو خاوند کئے ہیں۔ایک خاوند خدا تھا جس سے مسیح پیدا ہوئے اور ایک یوسف نجار تھا جس سے اور بہت سے بچے پیدا ہوئے تو یہ مسئلہ حل کرو۔اب ایسے مسائل جو عقلی نقطہ نگاہ سے پیش کئے جائیں ان کا کوئی جواب نہیں ہے۔آپ آزما کر دیکھ لیں ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے گفتگو کرنی چاہئے اس میں کوئی شک نہیں۔دل آزاری کی خاطر نہیں سمجھانے کی خاطر یہ اشکال ان کے سامنے رکھے جاسکتے ہیں۔ایک دو کے ساتھ آپ اس طرح کی عقلی دلائل سے گفتگو کریں تو آپ ان کو بلائیں گے بھی تو وہ آپ کے پاس نہیں آئیں گے۔جہاں اس میدان میں وہ آپ کو کھینچ لائیں یعنی بائبل کے بعض ایسے بیانات جن کو نہ وہ خود سمجھتے ہیں نہ عام انسان کی استطاعت ہے، گہرے مضمون سے تعلق رکھتے ہیں۔تو آپ جو چاہیں کریں آپ کبھی ان کی اصلاح نہیں کر سکیں گے اور ہمیشہ وہ یہ سمجھیں گے کہ ابھی یہ ہمارا شکار ہے۔تو اس لحاظ سے بھی تفصیلی چھان بین سیکرٹری تبلیغ کو اور اس کے ساتھیوں کو کرنی پڑے گی کہ جن لوگوں کو تبلیغ کر رہے ہیں وہ کون لوگ ہیں، ان کے رد عمل کیا ہیں۔یہ زمین جیت رہے ہیں یا خودا بہام کا شکار ہوتے چلے جارہے ہیں۔یہ بڑا وسیع مضمون ہے اور بڑے وسیع وقت کا تقاضا کرتا ہے۔بہت سے ایسے تربیت یافتہ مددگاروں کی ضرورت ہے۔بہت دعاؤں کی ضرورت ہے لیکن چونکہ اب وقت کافی زیادہ ہو چکا ہے میں نے گھڑی پر نظر ذرا دیر میں ڈالی ہے اس لئے اس مضمون کو میں یہاں ختم کرتا ہوں انشاء اللہ آئندہ خطبہ سے دوبارہ اس مضمون کو شروع کروں گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں صرف سمجھنے کی توفیق نہ بخشے بلکہ جو ہم سمجھیں اس کو عمل میں ڈھالنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔آمین