خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 864 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 864

خطبات طاہر جلد ۱۰ 864 خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۹۱ء جماعت کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔اور پھر یہ بھی یاد رکھیں کہ اخلاص سے دی جانے والی قربانیوں میں برکت بہت ہوتی ہے۔ان کے تھوڑے میں بھی اللہ تعالیٰ بے انتہاء برکتیں ڈالتا ہے اور اب تک خدا کی تقدیر یہی فیصلے صادر فرمارہی ہے کہ جماعت کے تھوڑے میں بھی بے انتہاء برکتیں ڈالی گئیں اس لئے خدا کی تقدیر کے اس پیمانے پر پر لکھتے ہوئے ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آج تک اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت کی قربانیوں میں اخلاص اور پاکیزہ نیتوں کے عنصر غالب رہے ہیں۔خدا کرے کہ ہمیشہ یہ عناصر غالب ہی رہیں اور جماعت کے تھوڑے اموال میں بے انتہاء برکتیں پڑتی رہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے رحمتیں نازل ہوتی رہیں۔اب جاپان کے جلسے کے آغاز کے لئے میں چھوٹا سا پیغام جماعت جاپان کو دینا چاہتا ہوں جماعت جاپان کا چند سال پہلے تک یہ حال تھا کہ خدا کے فضل سے زندگی کا احساس تو تھا۔اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کی خواہش تو تھی مگر اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکی تھی اس لئے ہمیں ایک مشن کو بند کرنا پڑا کیونکہ جماعت کی تعداد کی نسبت کے لحاظ سے بہت زیادہ خرچ ہورہا تھا اور میں نے یہ فیصلہ کیا کہ ایک مشن کو بند کر دیا جائے کیونکہ افریقہ اور دوسرے غریب ممالک پر اتنے ہی خرچ میں بہت زیادہ کام ہوسکتا ہے۔وہ جو جماعت جاپان کو ایک ٹھیس پہنچی ہے اس نے ایک حیرت انگیز ردعمل پیدا کیا ہے اور جماعت جاپان جو بہت ہی محدود تعداد کے اکثر نو جوانوں پر مشتمل ہے ان کے اندر نہ صرف ایک بیداری پیدا ہوئی بلکہ یہ عزم پیدا ہوا کہ ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں گے اور ہمارا ٹوکیومشن بند نہ کیا جائے۔اس کے بعد میں نے وہاں دورہ کیا اور جہاں تک میں نے مختلف ممالک کے دورے کئے ہیں میرے نزدیک جتنا اچھا غیر معمولی انقلاب نیک اثر جماعت جاپان پر پڑا ہے ویسی کوئی اور مثال میرے سامنے نہیں یعنی دورے کے بعد تو یوں لگتا تھا کہ اس جماعت کی کایا پلٹ گئی ہے۔ایک نئی جماعت جس طرح مردوں سے اٹھ کھڑی ہوتی ہے ایسی ایک کیفیت پیدا ہوئی اور نو جوان ویسے بھی خدا کے فضل سے حساس دل رکھتے ہیں جذبات محبت کا جواب جذبات محبت سے دینے والے ہوتے ہیں اور خصوصیت سے جاپان کی نوجوان جماعت نے تو جو بھی فتوحات حاصل کی ہیں وہ قلبی کیفیات سے حاصل کی ہیں۔ان کے نوجوانوں میں بے حد محبت کا مادہ ہے اور بہت زیادہ فدائیت پائی جاتی ہے۔تھوڑے سے اشارے پر بھی اپنا سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں تو ان کے