خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 862 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 862

خطبات طاہر جلد ۱۰ 862 خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۹۱ء وظائف کا تعلق ہے ناروے میں آمدنیوں کا معیار کافی معقول ہے۔ان کا عذر یہ ہوسکتا ہے کہ اس کے مقابل پر خرچ بھی زیادہ ہیں مگر بہر حال ناروے کا کینیڈا سے اتنا پیچھے رہ جانا ضرور تعجب انگیز ہے۔باقی جو ایشیائی یا افریقی ممالک ہیں ان کے اقتصادی حالات یورپ اور امریکہ وغیرہ سے بالکل مختلف ہیں اس لئے وہاں ایسا موازنہ نہیں کیا جا سکتا تاہم اب چند نام اور پڑھ کر سناتا ہوں۔ماریشس کی قربانی ۱۹۳ تقریباً ۱۲ پاؤنڈ فی کس ہے انڈونیشیا کی۴۷۲ ہے جو خدا کے فضل سے انڈونیشیاء کے حالات کے مطابق اچھی ہے اور پاکستان کی ۲۸۸ ہے جو پاکستان کے لحاظ سے خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت معقول ہے کیونکہ وہاں ۶ فی کس کے حساب سے یا ۱۲ فی کس کے حساب سے بچوں وغیرہ کو شامل کیا جاتا رہا ہے اور اب یہ بنتا ہے ۱۲۰ سے کچھ اوپر ۱۲۵ فی کس کے لگ بھگ رقم بنتی ہے یعنی روپوؤں میں۔اس لحاظ سے تو خدا کے فضل سے پاکستان کا معیار قربانی بھی کافی بلند ہے۔سوئٹزر لینڈ نیم ،فرانس ، سویڈن اور ڈنمارک یہ ان ممالک میں سے ہیں جو مجموعی قربانی کے لحاظ سے تو پہلے دس میں جگہ نہیں پا سکے لیکن نسبتی قربانی کے لحاظ سے فی کس چندہ دہندہ کے لحاظ سے ان کا قربانی کا معیار قابل تحسین ہے۔سوئٹزر لینڈ میں فی کس چندہ دہندہ نے اسے پاؤنڈ ہے پینس ادا کئے تحکیم نے ۴۰ ۴۸۰ یعنی ۴۸ پاؤنڈز ۴۰ پینیس، فرانس میں فی کس چندہ دھندہ نے ۳۳ پاؤنڈ ۵۰ پینیس سویڈن نے ۲۲ پاؤنڈ ۱۴ پینس اور ڈنمارک نے ۱۹ پاؤنڈ ۳۴ پینس ادا کئے۔افریقن ممالک میں جو نمایاں طور پر آگے بڑھنے والے ہیں ان میں کینیا اور گیمبیا ہیں۔کینیا خدا کے فضل سے اقتصادی لحاظ سے باقی افریقہ میں بہتر ہے۔وہاں فی کس تحریک جدید کا چندہ ادا کرنے والے نے ۵ پاؤنڈ ۲۳ پینس ادا کیا اور گیمبیا میں آ پاؤنڈ اہم پینس۔گیمبیا اقتصادی لحاظ سے کینیا سے بہت پیچھے ہے اور بہت غریب ممالک میں شمار ہوتا ہے اس لحاظ سے گیمبیا کے احمدیوں کا مالی قربانی کا معیار خدا کے فضل سے بہت قابل تحسین ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو بہترین جزا دے۔برکنیا فاسو میں بھی نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں اور یہ ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔یہاں بھی چندوں کے معیار میں بہتری کی طرف نمایاں رجحان ہے اور فی چندہ دہندہ ۳ پاؤنڈےے پینس بر کینیا فاسو نے ادا کیا ہے جو خدا کے فضل سے ان کی اقتصادی حالت کے مقابل پر بہت بہتر ہے۔بینن نے ۲ پاؤنڈ ۴۹ پینس ادا کئے ہیں۔یہ بھی ایک چھوٹا سا غریب ملک ہے لیکن اللہ کے فضل سے یہاں بھی جماعت اچھی