خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 853 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 853

خطبات طاہر جلد ۱۰ 853 خطبہ جمعہ یکم نومبر ۱۹۹۱ء تحریک جدید کے سال نو کا اعلان جماعتہائے عالمگیر کی بے مثال قربانیوں کا تذکرہ خطبه جمعه فرموده یکم نومبر ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا: آج کے خطبہ میں دو موضوع میرے پیش نظر ہیں سب سے پہلے تو تحریک جدید کے نئے سال کا آغاز کرنا ہے اور اس کے بعد پھر گھنٹوں تک غالبا رات کو کسی وقت جماعت جاپان کا سالانہ جلسہ شروع ہوگا اور ان کی یہ خواہش تھی کہ میں براہ راست اس جلسے میں ان سے خطاب کروں۔یہ چونکہ ایک ایسی نئی رسم پڑ جاتی جس کو نبھانا میرے لئے اور بعض دوسری جماعتوں کے لئے بھی مشکل ہو جاتا اس لئے ان سے میں نے معذرت کی لیکن چونکہ وہ جماعت خدا کے فضل سے بہت ہی مخلص اور بعض پہلوؤں سے امتیازی شان رکھنے والی جماعت ہے اس لئے ان کی دلداری کی خاطر یہ تدبیر میں نے نکالی کہ خطبہ جمعہ میں کچھ وقت کے لئے ان کو بھی مخاطب ہو جاؤں گا اور وہ یہی کیسٹ ان لوگوں کے لئے جلسے میں چلا دیں گے جو براہ راست نہیں سن رہے تو اس طرح گویا ان کے جلسے کا آغاز اس جمعہ کے ساتھ ہی ہو جائے گا۔پس یہ دو باتیں ہیں جو میں آج احباب جماعت کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں۔تحریک جدید کا آغاز حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۹۳۴ء میں احرار موومنٹ کے ردعمل کے طور پر مگر الہی منشاء کے تابع فرمایا تھا یعنی بظاہر تو اس کا تعلق مجلس احرار کی اس مخالفانہ جد و جہد سے ہے جس