خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 852
خطبات طاہر جلد ۱۰ 852 خطبه جمعه ۲۵ را کتوبر ۱۹۹۱ء بھی سن لیتا ہے اور ان کو بھی قبول فرمالیتا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم دعاؤں کے ذریعہ بھی اور نیک مخلصانہ عمل اور جد و جہد کے ذریعے بھی خدا کے فضلوں کو کھینچنے والے ہوں اور تعداد کے متعلق دشمن جو تعلی کرتا ہے یا تمسخر آمیز باتیں کرتا ہے وہ ساری باتیں دشمن کے منہ پر پڑیں اور اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جماعت احمد یہ کو سارے عالم میں سرخرو کرے۔ جہاں تک رعب کا تعلق ہے آج بھی آپ کا رعب تمام عالم میں ایک کروڑ سے زائد کا رعب ہے۔ واقعہ اس تعداد کے بڑھنے سے یا ڈیڑھ گنا یا دو گنا ہونے سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ ساری دنیا میں ایک تہلکہ مچ جائے گا اور پھر ہماری رفتار کے پیمانے بڑی تیزی کے ساتھ مزید وسعت پذیر ہو جائیں گے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ امین ۔ پس دعوت الی اللہ کے کام کو معمولی نہ جانیں۔ میں ہمیشہ اسی نیت سے آپ کو دعوت الی اللہ کی تلقین کرتا ہوں کہ یہ دو آرزوئیں ہیں خدا کے فضل کے ساتھ پوری ہوں اور آپ کے سینے بھی کھلیں اور میرا سینہ بھی کھلے اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جماعت دن دگنی رات چوگنی اس تیزی سے ترقی کرے کہ دشمن کے ارادے نا کام اور نامراد ہو جائیں اور دشمن یقین کر لے کہ وہ ہمیشہ کے لئے شکست کھا چکا ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین