خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 831 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 831

خطبات طاہر جلد ۱۰ 831 خطبه جمعه ۱۸ اکتوبر ۱۹۹۱ء جواب دیتا ہوں۔آپ یہ کہہ رہے ہیں تو انہوں نے تعجب سے پوچھا کہ تمہیں کس طرح پتا چلا تو میں نے بتایا کہ آپ کے ہاں بہت سے ایسے لفظ ہیں جو اردو میں بھی استعمال ہوتے ہیں جس طرح دوکان ہے ، اس کو دکان کہیں گے لیکن ہے دوکان ہی بہر حال اور بھی بہت سے لفظ ہیں چونکہ جن مضامین پر بحث ہورہی تھی وہ میرے علم میں تھے اس لئے دو چار لفظ راہنمائی کردیا کرتے تھے کہ یہ کیا بات کہنا چاہتے ہیں۔یا کیا بات پوچھنا چاہتے ہیں اور وہ اندازے درست نکلتے رہے۔تو اگر پاکستانی دوست یا ہندوستانی یا دوسرے اردو دان روس کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں اور ان علاقوں میں جائیں جن کا میں ذکر کر رہا ہوں تو میں یقین رکھتا ہوں کہ کچھ عرصہ کے بعد وہ خود بھی ان کی زبان سیکھنے کے اہل ہو جائیں گے اور اس ضمن میں واقفین کو چاہئے کہ جاتے ہی زبان سیکھنے کے اداروں میں ضرور داخل ہوں صرف گلیوں میں چلتے پھرتے گفتگو کے ذریعہ زبان نہ سیکھیں بلکہ اداروں میں داخل ہوں وہاں زبان بھی سیکھیں گے اور ساتھ تبلیغ بھی کرسکیں گے۔اپنے ہم مکتب لوگوں سے مذہبی گفتگو بھی کر سکیں گے اور اس طرح ان کے دونوں کام ہو جائیں گے ایک پنتھ دو کاج والا معاملہ ہوگا۔تو ہمیں اس وقت کثرت کے ساتھ لام بندی کی ضرورت ہے اور بہت احمدیوں کی ضرورت ہے جو نئے علاقوں میں جہاں اسلام کی طرف توجہ پیدا ہورہی ہے کثرت سے پہنچیں وہاں چھوٹے چھوٹے مکاتب لگائیں۔وہاں ان کو نماز پڑھنی سکھائیں، دعائیں کرنی سکھائیں اور درس جاری کریں جس طرح گزشتہ زمانوں میں اولیاء اللہ نے تبلیغ کے کام کئے تھے اس رنگ میں جا کر انہی اداؤں کے ساتھ دوبارہ ان قوموں میں تبلیغ اسلام کریں۔مسلمان علاقوں میں اس لئے خصوصیت سے تبلیغ کی ضرورت ہے کہ ان میں سے اکثریت ایسی ہے جو خدا کی ہستی سے ہی غافل ہو چکی ہے اور اپنے آپ کو مسلمان کہتے بھی ہیں تب بھی خدا کا تصور نہیں ہے اور اسلام کو ایک قوم اور نیشن Nation کے طور پر لے رہے ہیں۔بڑا خطرہ یہ ہے کہ بعض مسلمان ممالک جو اپنے سیاسی نفوذ کو ہی اسلام کی خدمت سمجھتے ہیں وہ پہنچ رہے ہیں اور ان کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ یہ ان سے پیسے لیں اور ان کے مقاصد میں استعمال ہوں اور اسلام کو ایک قومیت کے رنگ میں اپنا ئیں اور پھر سیاسی جدو جہد میں اس جذبے کو استعمال کریں۔ایسے لوگ جو