خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 773 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 773

خطبات طاہر جلد ۱۰ 773 خطبہ جمعہ ۲۰ ؍ ستمبر ۱۹۹۱ء قبول نہیں ہے۔میں جیسا کہ بیان کر چکا ہوں ان کے چندوں کی ایک کوڑی کی بھی قیمت نہیں ہے۔یہ سارے اپنے چندے لے کر جہاں چاہیں بھاگ جائیں سلسلے کو ان کی ضرورت نہیں ہے اور ان کے جانے سے برکت ہوگی ان کے داخل ہونے سے برکت نہیں ہوگی مگر میں جانتا ہوں کہ سلسلے کی بھاری اکثریت سے بھی زیادہ بھاری اکثریت اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانی میں حضرت اقدس محمد مصطفے اور آپ کے صحابہ کی یاد کو تازہ کرنے والی جماعت ہے۔آپ کی رسموں کو زندہ کرنے والی جماعت ہے آپ کی اداؤں کو اپنانے والی جماعت ہے جو ان ہی قدموں کو چومتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے جن قدموں کے نشان حضرت محمد مصطفی میں اللہ نے اپنے پیچھے چھوڑے تھے خدا کرے کہ ہم قیامت تک اسی مالی نظام کو زندہ رکھیں جو حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں نازل ہوا اور وہ نظام ہے جو ہمیں زندگی بخشے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین