خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 719 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 719

خطبات طاہر جلد ۱۰ 719 خطبه جمعه ۳۰ راگست ۱۹۹۱ء کرے گا اور ہمیشہ خدا اس کی پشت پناہی کرے گا۔وہ لوگ جو جہالت سے بغاوت کے سراٹھاتے ہیں ان کے سر کچلے جائیں گے بڑے بڑے پہلے بھی لوگ پیدا ہوئے تھے انہوں نے یہ آوازیں بلند کیں تھیں کہ ہمارے جتنے زیادہ ہیں کہاں گئے ان کے جھتے ؟ ٹکڑے بکھر گئے ان کے۔کہاں گئیں ان کی عزتیں؟ ساری خلافت سے وابستگی کے نتیجہ میں تھیں۔وہ لاہوری جماعتوں کے حال کیا ہوئے وہ بڑے بڑے جو انجمن کے سر براہ بنے پھرتے تھے ان کے حال کیا ہوئے؟ کس طرح خلیفہ اسح الاول نے ان کو للکارا جو عجز کا پتلا تھے۔میں بھی خدا کے فضل سے بجز کا پتلا ہوں مگر جہاں خدا کے نظام کے وقار کا سوال ہے وہاں کسی قیمت پر میں اپنے سر کو جھکا نہیں سکتا۔بعض لوگوں نے مجھے کہا آپ تو محبت کے سمندر ہیں۔میں ان کو بتا تا ہوں کہ سمندروں میں بھی تلاطم پیدا ہوا کرتے ہیں اور اس محبت کے سمندر میں اگر خدا کی غیرت کے خاطر تلاطم پیدا ہوا تو جتنے شیطانی جہاز ہیں وہ سارے غرق ہو جائیں گے اور کسی کی مجال نہیں ہوگی کہ وہ اس طوفان کا مقابلہ کر سکے اس لئے امیر صاحب کو میں نے ہدایت دی ہے اور میں تمام جماعت جرمنی سے اس کی توقع رکھتا ہوں کہ وہ کلیہ ان کے ساتھ وفاداری کا اقرار کریں اور مجھے بعد میں ریزولیوشن کے ذریعہ آپ یہ یقین دلائیں کہ ہم میں سے ہر ایک جو آپ کی بیعت میں داخل ہے وہ اپنے امیر کی نہ صرف اطاعت کرے گا بلکہ پوری طرح اس کا احترام کرے گا اس کا ادب کرے گا اس سے ٹکرانے والوں کے ٹکڑے اڑا دے گا۔یعنی ان کی حیثیت کسی شمار میں نہیں آئے گی جسمانی طور پر نہیں بلکہ ان کی انانیت کے ٹکڑے اڑادے گا۔ان کے تکبر کو پارہ پارہ کر دے گا اور مجھے یقین ہے، میں جماعت کو ہر دوسرے انسان سے زیادہ بہتر سمجھتا ہوں آپ میرے دل میں دھڑک رہے ہیں میں آپ کے دل میں دھڑک رہا ہوں ہم ایک دوسرے کی رمزوں سے واقف ہیں ہم ایک دوسرے کی نبضوں کو جانتے ہیں اس لئے میں آپ کی طرف سے کامل یقین کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ یہی جذبات جو میرے دل کے جذبات ہیں آج ساری دنیا ، جرمنی کی جماعت کے جذبات ہیں، آج ساری دنیا کی جماعتوں کے جذبات ہیں۔پس کیا خوف ہے آپ کو ان فتنے گروں سے جو بار بار سراٹھاتے ہیں تکبر اورانا نیت سے نہ یہ پہلے کبھی جماعت کا کچھ بگار سکے تھے نہ آئندہ کچھ بگاڑ سکیں گے۔آپ کو میں نے تفصیل سے یہ