خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 718
خطبات طاہر جلد ۱۰ 718 خطبه جمعه ۳۰ راگست ۱۹۹۱ء کھلی کھلی خلاف ورزی کی ہو اور وہ اس کی بدنصیبی تھی اور اس کے بعد ہمیشہ کے لئے اس کو نظام جماعت میں خدمت سے محروم کر دیا گیا ورنہ امراء تو فدائیت کے پتلے ہوتے ہیں اور امیر کے وقار کی حفاظت کرنا خلیفہ وقت کا فرض ہے۔وہ آپ نے نہیں سنا کہ کس طرح خدا انبیاء کی حفاظت کرتا ہے کس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کس مان کے ساتھ کس شان کے ساتھ فرماتے ہیں کہ میری پشت پر دیکھتے نہیں کون کھڑا ہے وہ کبھی مجھے نہیں چھوڑے گا اس لئے خلفاء کو بھی اسی سنت پر عمل کرنا ہے۔انبیاء خدا سے رنگ سیکھتے ہیں اور خلفاء انبیاء سے رنگ سیکھتے ہیں۔میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب تک خلیفہ وقت نے کسی کو امیر مقرر کیا ہے وہ ہمیشہ اس کی پشت پر کھڑا رہے گا۔یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ امیر کو زخم پہنچائیں اور خلیفہ وقت اس کا جواب نہ دے۔کوئی شخص اگر یہ منافقانہ، جاہلانہ خیال دل میں پالتا ہے کہ میں خلیفہ وقت کے مقرر کردہ امیر سے ٹکرارہا ہوں اور خلیفہ وقت کے پاؤں چومتا ہوں تو وہ جھوٹا ہے۔یہ شیطانی خیالات ہیں۔خلیفہ وقت ایسے پاؤں چومنے والے کے چومنے پر ٹھو کر بھی نہیں مارتا۔وہ ہر قیمت پر اپنے مقرر کردہ امیر کی پشت پر کھڑا رہے گا سوائے اس کے کہ اس پر یہ ثابت کر دیا جائے کہ وقت آگیا ہے کہ اس امیر کو بدل دو۔پھر یہ کہا گیا کہ امیر کی ایک پارٹی ہے گویا کہ اور اس کے مقابل پر ایک اور پارٹی ہے کہ اگر آپ اس طرح چلیں گے تو پھر یہ پارٹیاں قائم ہوں گی۔میں آپ کو بتادینا چاہتا ہوں کہ جماعت میں صرف ایک پارٹی ہے اور صرف ایک پارٹی ہے اور وہ خدا کی پارٹی ہے اور اسی پارٹی کی نمائندگی امیر کرتا ہے اس کے سوا جتنی پارٹیاں ہیں وہ شیطانی پارٹیاں ہیں۔ان پارٹیوں کے زندہ رہنے کا حق ہی کوئی نہیں اس لئے سراٹھا کر امیر سے یہ باتیں کرنا کہ ہم جانتے ہیں کہ کن عورتوں کی تم باتیں سن رہے ہو۔کون سے تمہارے ٹولے ہیں جو تمہاری مدد کر رہے ہیں؟ یہ کھلی کھلی بغاوت اور شیطانی خیالات ہیں ان کو کسی قیمت پر جماعت میں پہنے نہیں دیا جائے گا۔اس لئے میں امیر صاحب کو بھی خوب اچھی طرح اس بات سے آگاہ کرتا ہوں کہ آپ شیروں کی طرح ڈٹ جائیں۔خلیفہ وقت آپ کے ساتھ ہے اور ساری جماعت احمدیہ آپ کے ساتھ ہے۔جرمنی کی جماعت بھی آپ کے ساتھ ہے اور کل عالم کی ۱۲۶ جماعتیں آپ کے ساتھ ہیں اور خدا کی قسم جس کی پشت پناہی آج کا خلیفہ کر رہا ہوگا یا اپنے وقت کا خلیفہ کر رہا ہوگا اس کی پشت پناہی خدا