خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 698 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 698

خطبات طاہر جلد ۱۰ 698 خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۹۱ء دیکھو شیطان پہلے بھی تمہارے معاملات پر چھپ کر حملے کر چکا ہے، تم پر پھر بھی چھپ کر حملے کر سکتا ہے اور ضرور کرے گا۔اس لئے شیطان کا چھپ کر حملہ کرنا سب پر عام ہے اور اس میں نیک و بد ، چھوٹا بڑا سب برابر کے شریک ہیں۔ایک وعدہ ہے قرآن کریم کا اور وہ یہ ہے کہ جو میرے بندے ہوں گے ان پر شیطان جو چاہے کرے غلبہ نہیں پاسکے گا۔میں جماعت سے توقع رکھتا ہوں کہ ان بندوں میں شامل ہوں۔عہد یدار ہوں یا غیر عہد یدار ہوں وہ شیطان کے حملوں سے تو نہیں بچ سکتے لیکن فراست سے، اگر مومن کی فراست سے کام لیں تو شیطان کو اس کی کمین گاہوں میں دیکھ ضرور سکتے ہیں کیونکہ آنحضرت ﷺ نے مومن کے متعلق اس توقع کا بھی اظہار فرمایا ہے کہ وہ خدا کے نور سے دیکھتا ہے،اس کی فراست سے ڈرو۔تو وہی لوگ ہیں جو خدا کے نور سے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جن پر کوئی پہلو دنیا کے معاملات کا اوجھل نہیں رہتا۔کوئی جگہ ان کی اندھیرے میں نہیں رہتی اور اس پر روشنی پڑتی رہتی ہے۔قرآن کریم نے اسی لئے ہمیں نصیحت فرمائی کہ اس معاملے میں خدا سے مدد چاہا کرو۔مومن ہوتے ہوئے بھی خطرہ ہے کہ تم بعض اندھیروں میں ٹھوکر کھا جاؤ۔لاعلمی اور جہالت کے اندھیرے بھی ہیں، تمہارے اپنے نفس کی جہالت کے اندھیرے بھی ہیں ، عدم تربیت کے اندھیرے بھی ہیں، تقویٰ میں کمی کے اندھیرے بھی ہیں، کئی قسم کے اندھیرے ہیں جن میں ہم نے اپنی زندگی کا سفر کرنا ہے اور خدا ہمیں متنبہ کرتا ہے کہ ان سب اندھیروں میں کہیں نہ کہیں کوئی شیطان چھپا بیٹھا ہوگا اور وہ تم پر حملہ کرے گا اور تمہیں اور تمہاری جماعت کو تباہ کرنے کی کوشش کرے گا۔تم خدا کے نور سے دیکھنا اور اگر تمہیں وہ نور پوری طرح میسر نہیں اور کسی شخص کو پوری طرح میسر نہیں آ سکتا تو ضرور دعا سے اپنے لئے مدد چاہنا۔اگر تم یہ دعا کرتے رہوگے اللہ تعالیٰ تمہارے نور کو بڑھائے گا اور تمہارے ہر اندھیرے کو روشنی میں تبدیل فرما دے گا۔یہ وہ دعا ہے جس کے متعلق پہلے بھی میں نے جماعت کو نصیحت کی تھی۔اس معاملے کے بقیہ پہلوؤں کو اگر ضرورت ہوئی تو میں آئندہ زیر بحث لاؤں گا ورنہ سر دست اتنا ہی کہہ دینا کافی ہے۔ہاں ایک بات ہے میں اس کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں کہ ان سب باتوں کے باوجود پھر بھی ان لوگوں کو آپس میں لڑنے کا کوئی حق نہیں ہے اگر وہ حضرت مسیح موعود علیہ