خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 696 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 696

خطبات طاہر جلد ۱۰ 696 خطبه جمعه ۲۳ اگست ۱۹۹۱ء تھی؟ چھ مہینے ہو چکے ہیں۔اس وقت تک آپ اس کو دل میں پالتے رہے ہیں اب مجھے یہ بتائیں کہ کیوں مجھے بتایا جارہا ہے۔اگر الٹ کر امیر کو وہ یہ بات کہتا تو یہ فتنہ امیر پر الٹتا اور وہ اپنی غلطی کا ذمہ دار ہوتا اور اس کو اپنا د فاع انصاف کرنا پڑتا لیکن سننے والے نے اس بات کو اس طرح سنا کہ اب موجودہ حالات میں یہ امیر مجھ سے زیادہ تعلق رکھتا ہے بہ نسبت اس شخص کے اور اب ایک تعلقات کے نئے دائرے یہاں پیدا ہوں گے۔وہ شخص جو پہلے امیر کے قریب تھا اب امیر سے دور ہو جائے گا۔اب میں امیر کے دائیں طرف آ گیا ہوں اور اس وجہ سے میں روشنی میں ہوں اور فلاں وہ اندھیرے میں ہے اب ہم دونوں مل کر اس کو سیدھا کریں گے اور اس کو اپنے ٹکانے لگائیں گے۔یہ باتیں ان الفاظ میں اس کے دل میں پیدا ہوں یا نہ ہوں جب وہ یہ یکطرفہ بات سن کر مشتعل ہو کر اس دوست کے گھر پہنچتا ہے جس کے ساتھ اس کے جس کی بیوی کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات ، جن کے بچے آپس میں پیار محبت کے رشتے رکھنے والے اور جا کر ان پر برس پڑتا ہے اور کہتا ہے تم کون خبیث ہو جو ایسی باتیں کرو تم منافق ہو گے، تمہارے فلاں فلاں منافق ہوں گے۔میں کہاں سے منافق آ گیا اور یہ بات بھی نہیں سمجھتا کہ اس نے جو حرکت کی تھی وہ تھی تو منافقانہ۔منافقت کو منافقت اس طرح قرار دینا جس کے نتیجے میں تکلیف پہنچے یہ جائز نہیں ہے۔لیکن جس سے حرکت ہو اس کو کچھ شرمندگی تو ضرور ہونی چاہئے۔ایک دوسرا رد عمل اس کے اندر یہ پیدا ہونا چاہئے تھا کہ اس نے جو بات بیان کی ہے اگر چہ اس کا طریق درست نہیں ہے اس طرح کرنی نہیں چاہئے تھی مگر غلطی مجھ سے ہو گئی ہے اور مجھے دینی غیرت دکھانی چاہئے تھی۔اس کو چاہئے تھا کہ وہ ان تک پہنچتا اور اگر کوئی جواز تھا تو یہ بیان کرتا۔اگر کوئی جواز نہیں تھا تو تسلیم کرتا مجھ سے غلطی ضرور ہوئی ہے مگر مجھے آپ سے بھی توقع نہیں تھی کہ مجھ پر تو منافقت کا الزام لگا رہے ہیں اور آپ خود آنحضرت کی نصیحت کو پس پشت پھینک رہے ہیں اور کوئی پرواہ نہیں کہ کیا حرکت کر رہے ہیں۔ایک ایسے بھائی کا گوشت کھا رہے ہیں جو آپ کے لئے مردہ تھا ، دفاع نہیں کر سکتا تھا اور لطف کی یا تکلیف کی بات یہ ہے کہ اب یہ سہ طرفہ لڑائی شروع ہوئی ہوئی ہے اور ایک دوسرے کو یہ طعنہ دے رہے ہیں تم مردہ بھائی کا گوشت کھانے والے ہو۔حالانکہ کچھ نہ کچھ سب نے چکھا ہے۔جس نے احمدیت کے متعلق الزام تراشی سنی اور خاموش رہا اور بے غیرتی کا نمونہ دکھایا وہ بھی تو احمدیت کا گوشت کھانے والا