خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 660 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 660

خطبات طاہر جلد ۱۰ 660 خطبه جمعه ۹ /اگست ۱۹۹۱ء حسن کھو بیٹھتا ہے یہاں تک کہ دماغی نشو ونما بھی چلتے چلتے رک جاتی ہے اور پھر رو بہ انحطاط ہو جایا کرتی ہے۔ارذل العمر تک بھی لوگ پہنچ جاتے ہیں لیکن حسن خلق اور نیکی کا حسن ایسا ہے جو نہ صرف جوان رہتا ہے بلکہ اس کی جوانی میں ہمیشہ نئے رنگ بھرتے رہتے ہیں۔پہلے سے زیادہ دلکش ہوتا چلا جاتا ہے تو اس لئے حضرت محمد مصطفی ﷺ نے یہ نصیحت فرمائی کہ ساری باتیں تمہارے سامنے خوبصورت لباس اوڑھ کر آئیں گی کہ ہمیں چن لو کبھی تمہیں حسب نسب دکھائی دے گا کہ ہاں حسب نسب ہو تو رشتے اچھے ہوں گے اور کبھی تمہیں مال دکھائی دے گا کہ ہاں مال ہو تو پھر رشتے اچھے ہوں گے۔کبھی بڑے مرتبے اور نوکریاں دکھائی دیں گی۔کبھی حسن تمہارے سامنے اپنا جلوہ دکھائے گا اور تمہاری آنکھوں کو خیرہ کرے گا مگر یہ ساری چیزیں عارضی اور فانی اور بے حقیقت ہیں۔جو چیز باقی رہنے والی ہے وہ دین ہے حسن خلق ہے۔حسن سیرت ہے اگر اس کو تم اپناؤ گے تو تمہاری شادیاں کبھی نا کام نہیں ہونگی لیکن جوان کو بہتر سمجھتے ہیں اُن کی ناکام نہیں ہوتیں اور اس کا تعلق نیت سے ہے۔ایک ہی شخص اگر اپنی نیت میں دین کو داخل کرتا ہو اور دین کو اہمیت دیتا ہو تو اس کا رشتہ ہمیشہ بہتر ہوتا چلا جائے گا۔یعنی نکاح کے بعد، رخصتانے کے بعد، بچوں کے بعد جسم انحطاط بھی کر رہے ہوں گے لیکن جس کی نیت میں یہ بات داخل ہو کہ مجھے حسن فطرت چاہئے اس کو اللہ تعالیٰ یہ توفیق عطا فرمائے گا کہ وہ اپنی بیوی سے محبت میں بڑھتارہے گا اور بیوی اس کی محبت میں بڑھتی رہے گی کیونکہ حسن فطرت ترقی کیا کرتا ہے، حسن خلق ترقی کیا کرتا ہے وہ حسن فطرت اور وہ حسن خلق جس کی بنیاد خدا کی محبت میں ہو وہ ہمیشہ ترقی پذیر رہتے ہیں لیکن جس کی نیت میں شروع سے ہی مال ہو یا اور باتیں ہوں اس کیلئے یہ دین بجائے خوشی پیدا کر نے کے مصیبت بن جائے گا۔اس کے لئے ایک سوہان روح ہو جائے گا اور اس کو دین کوئی فائدہ نہیں دے گا اس لئے دین فی ذاتہ خواہ کتنا ہی اچھا کیوں نہ ہو جب تک چاہنے والے کی نیت میں دین نہ ہواس وقت تک باہر سے ملا ہوا دین اس کو کوئی فائدہ نہیں دیا کرتا۔پس آخری تان پھر اسی بات پر ٹوٹتی ہے کہ انما الاعمال بالنیات جو باہر سے چیز نظر آرہی ہے اس کی خواہ کوئی بھی اہمیت ہو عقلاً آپ ثابت کر دیں کہ فلاں چیز بہتر ہے جب تک سفر کرنے والے کی نیت میں وہ چیز داخل نہ ہو اس کا مطلوب نہ بنی ہو اس وقت تک اس کو کوئی فائدہ نہیں دے گی چنانچہ بعض عورتیں بیچاریاں ایسی ہیں جو بہت ہی خوبیوں کی مالک ہوتی ہیں لیکن ساری زندگی یوں محسوس کرتی ہیں کہ وہ ایک لالہ