خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 659
خطبات طاہر جلد ۱۰ 659 خطبه جمعه ۹ راگست ۱۹۹۱ء بال جھڑے ہوئے ، اس کے ہوش و حواس غائب ہوئے ہوئے ، اپنی پرانی شکل وصورت کا ایک پنجر بنی ہوئی تھی تو اس نے حیرت سے کہا کہ یہ لڑکی؟ اس کے ساتھ تو میں نے شادی کرنی نہیں چاہی تھی۔انہوں نے کہا بالکل وہی چیز ہے صرف یہ ہے کہ اس کے بال میں نے Shave کر دیئے ہیں اور اتر وادیئے ہیں اس لئے گنجا سر تمہیں نظر آ رہا ہے اور اس کو میں نے اتنے لمبے عرصے تک جلاب دیئے ہیں تا کہ اس کا بدن گھل جائے لیکن بال بھی محفوظ رکھے ہوئے ہیں اور جلاب میں جو کچھ نکلا وہ بھی محفوظ رکھا ہوا ہے اس کی بالٹیاں بھی تیار ہیں۔یہی سب کچھ ہے جس سے تمہیں محبت تھی۔اس میں کوئی چیز میں نے کم نہیں کی۔پس یہ بالٹیاں اٹھاؤ، یہ بال اٹھاؤ اور یہ لڑکی لو اور اپنے گھر روانہ ہو جاؤ تب اس کی آنکھیں کھلیں کہ دنیا کے عارضی حسن کی محبت کیا حقیقت رکھتی ہے۔اس بزرگ نے تو عملاً اس پر یہ ثابت کرنے کا یہ ذریعہ اختیار کیا کہ ظاہری حسن سے اگر تمہیں محبت ہے تو تم اگر قسمیں کھا کر بھی کہو کہ تم وفا کرو گے تو ہم جانتے ہیں کہ تم کر بھی تو حسن وفا نہیں کرے گا۔جس سے تمہیں پیار ہے اگر اس میں ہی وفا نہ ہو تو تمہارا تعلق کیسے ہمیشہ قائم رہ سکتا ہے لیکن امر واقعہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی تقدیر کئی رنگ میں ظاہر ہوتی رہتی ہے کئی حادثے ہو جاتے ہیں۔کئی طرح سے شکلیں ضائع ہو جاتی ہیں یا بعض شکلیں ایسی ہوتی ہیں جو جوانی میں خوبصورت لگتی ہیں لیکن عمر کے ساتھ ساتھ زیادہ بھیانک ہونے لگ جاتی ہیں بعض جسم ایسے ہوتے ہیں جو کنوار پن میں خوبصورت دکھائی دیتے ہیں مگر شادی کے بعد وہ بگڑنے شروع ہو جاتے ہیں اور بعض خاندانی مزاج ہیں جو ان باتوں کو طے کرتے ہیں تو شکل اور جسم کو بیاہ شادی کے موقعہ پر خدا بنالیتا اور یہ سمجھنا کہ اس کے بغیر گزارا نہیں یہ بالکل جھوٹ ہے۔ایسے خدا ہمیشہ ان عبادت کرنے والوں سے بے وفائی کرتے ہیں لیکن جو لوگ دین کو اپناتے ہیں خدا کی خاطر حسن خلق کی تلاش میں رہتے ہیں، نیکیوں کی تلاش میں رہتے ہیں۔نیکیوں کے متعلق قرآن کریم نے وَالْبقِيتُ الصّلِحُتُ (الکہف:۴۷) فرمایا کہ نیکی کی تعریف میں ہمیشہ رہنا شامل ہے وہ کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہے اور حسن خلق اگر وہ سچا ہواور خدا تعالیٰ کی محبت میں اس کی بنیاد ہو تو ایسا حسن خلق جامد نہیں ہوا کرتا بلکہ ہمیشہ ترقی کرتا رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ آنحضرت ﷺ کو مخاطب کر کے فرمایا گیا کہ وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأولی (اضحی : آیت ۵) تیرا کوئی دن بھی ایسا نہیں جو تجھے حسین تر نہ بنارہا ہو۔لوگ بڑھاپے کی طرف حرکت کرتے ہیں تو جسم بالآخر اپنے سارے