خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 643
خطبات طاہر جلد ۱۰ 643 خطبه جمعه ۲ را گست ۱۹۹۱ء بخشے کہ وہ ان کی خوبیوں کو اپنی ذات میں زندہ کر کے انہیں نئی زندگی عطا کریں۔آمین۔جہاں تک جماعت احمدیہ کا تعلق ہے اس کی تاریخ میں وہ انشاء اللہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔اللہ تعالیٰ ان کو ان کی اولاد کو ہمیشہ اپنے فضلوں کا وارث بنا تار ہے اور ان کی روح کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔آمین۔اس کے بعد میں یہ مختصر اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جمعہ کے معا بعد انشاء اللہ ان کا جنازہ ہوگا۔اس کے ساتھ کچھ جنازہ ہائے غائب بھی ہوں گے جن کا اعلان غالبا پہلے کیا جا چکا ہے اور میری خواہش تھی کہ اسی جلسہ کے اختتام پر اسلام آباد ہی میں ان کا جنازہ ہو چنانچہ اس خواہش کے پیش نظر ان کے عزیزوں نے بہت محنت کر کے بہت جلدی جلدی ان کو غسل دیا اور تیار کیا۔پس آپ سب لوگ جمعہ کے بعد اسی جگہ کھڑے رہیں سوائے ان چند ساتھیوں کے جو میرے ساتھ باہر جا کر ان کی نعش کے سامنے کھڑے ہو کر وہاں جنازہ پڑھیں گے۔باقی آپ اسی طرح صفوں میں کھڑے ہو جائیں۔