خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 640 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 640

خطبات طاہر جلد ۱۰ 640 خطبه جمعه ۲/اگست ۱۹۹۱ء جولذتوں اور پھلوں سے خالی رہ جائے لیکن اگر غفلت کی حالت میں نمازیں ادا کرنی ہیں تو ساری عمر کی نمازیں بھی خالی ہوں گی، خالی برتن ہوں گے، ایسے برتن کہ جب آپ یہ خدا کے حضور پیش کریں گے اور کہیں گے التحیات الله والصلوات والطيبات تو خالى التحیات کے کھوکھلے برتن ہوں گے جن میں نہ الصلوات ہوں گی نہ الطیبات ہوں گی۔یہ ایک تمسخر ہے۔اپنے ساتھ بھی دھوکا ہے اور خدا سے بھی دھوکا کرنے کی کوشش ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسا بنائے کہ ہماری عبادات کو اپنے ذکر سے بھر دے اور ایسے ذکر سے بھر دے کہ جس سے ہماری زندگیاں اللہ تعالیٰ کے ذکر سے ہمیشہ معطر رہیں۔ہمارے وجود خدا کی ذات سے لذت پانے والے ہوں، جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا اور خدا کی ذات کے رنگ اور اس کی صفات ہماری ذات میں جاری ہونے والی ہوں۔یہ وہ نماز ہے جو بالآخر انسان کو خدا انما بنادیتی ہے۔یہ وہ نماز ہے جس کے بعد انسان جتنی دفعہ بھی نماز میں جاتا ہے ہر دفعہ کوئی نیا موتی لیکر نکلتا ہے۔نیا گوہر لے کر واپس لوٹتا ہے۔کبھی انسان ایسی نمازوں سے خالی ہاتھ واپس نہیں لوٹا ، اور جتنا ترقی کرتا ہے اتنا ہی خدا کے رنگ اس پر پہلے سے بڑھ کر چڑھتے چلے جاتے ہیں۔اتنا ہی زیادہ اس میں انکسار پیدا ہوتا چلا جاتا ہے۔اتنا ہی زیادہ وہ رکوع اور سجود کا اہل ہوتا چلا جاتا ہے اور تکبر کی بجائے اس میں انکساری بڑھنے لگتی ہے۔خدا کرے کہ ہمیں ، ہمارے بڑوں کو بھی اور چھوٹوں کو بھی ، موجودہ نسلوں کو بھی اور آئندہ نسلوں کو بھی ایسی ہی نماز میں نصیب ہوں۔اس کے بعد اب میں اس مضمون کو ختم کرتے ہوئے آج ایک اور واقعہ کا ذکر کرنا چاہتا ہوں آج ہمارا ایک بہت ہی پیارا وجود جو جماعت یو۔کے (U۔K) کا ایک بہت ہی محبوب وجود تھا یعنی چوہدری ہدایت اللہ صاحب بنگوی، وہ آج صبح اچانک ہم سے جُدا ہوئے اور اپنے رفیق اعلیٰ کے حضور حاضر ہو گئے۔ان کو میں بہت دیر سے جانتا ہوں، جب میں طالب علم تھا اس وقت بھی ان سے مختصر سا تعلق بنا تھا۔۱۹۱۶ء میں آپ پیدا ہوئے تھے اور تعلیم کے دوران بھی اور بعد میں بھی جس حالت میں رہے ہمیشہ سلسلہ کے بہترین خادم رہے، کسی نہ کسی شکل میں جماعت کی خدمت کی توفیق ملتی رہی۔تقسیم سے پہلے دہلی کے قائد مجلس خدام الاحمدیہ بھی رہے تقسیم کے بعد جب جماعت کراچی کی نئے رنگ میں تنظیم قائم ہوئی تو حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کو براہ راست خود مجلس عاملہ کراچی کا ممبر مقرر فرمایا۔بہر حال سلسلہ کے مختلف خدام ہیں جنہیں مختلف رنگ میں خدمت کی توفیق