خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 634
خطبات طاہر جلد ۱۰ 634 خطبه جمعه ۲ را گست ۱۹۹۱ء اور وہی تحفہ ہے جو خدا کے حضور پیش کیا جائے گا۔پس اگر اس پہلو سے سوچتے ہوئے جب آپ نماز میں التحيات لله والصلوات والطیبات کہتے ہیں تو بسا اوقات دل کانپ جائے گا کہ ہم خالی ہاتھ آئے ہیں اور بات یہ کر رہے ہیں کہ اے خدا! ہم تیرے حضور تحفہ پیش کرنا چاہتے ہیں اور تھنے بھی ایسے ہیں جو جمع کی صورت میں ہیں یعنی تحائف پیش کر رہے ہیں۔والصلوات نیک اعمال کے ذریعے ، بدنی قربانیوں کے ذریعے بھی والطیبات اور اچھی چیزیں پیش کر کے بھی پس اس مضمون کو سمجھنے کے بعد التحیات کا پیغام بہت ہی وسیع ہو جاتا ہے اور زندگی کے ہر دائرے پر حاوی ہو جاتا ہے۔روز مرہ کی نمازوں میں نیکیاں بھرنے کی طرف ہمیں متوجہ کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ اللہ کے حضور وہی نیکیاں قبول ہوگی جو تحائف کا رنگ رکھتی ہوں گی اُس کے بغیر نہیں۔چنانچہ لَن تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ (آل عمران :۹۳) میں دراصل یہی پیغام ہے جو دیا گیا ہے کہ نیکی کی تعریف ہی تم نہیں سمجھتے اگر تمہیں یہ پتا نہ ہو کہ جو کچھ خدا کے حضور پیش کرتے ہو، وہ کرو جو سب سے اعلیٰ ہوا اگر تمہیں سب سے اچھا پیش کرنے کا مزاج نہیں ہے اگر تمہیں یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ خدا کے حضور سب سے اچھا پیش کرنا چاہئے تو تمہیں نیکی کی تعریف کا علم نہیں ہے۔پس نیکی کی تعریف اور تحفے کی تعریف ایک ہی ہوگئی کیونکہ تھے میں بھی انسان اچھی چیز چن کر پیش کیا کرتا ہے جبکہ Tax میں بری چیز چن کر پیش کیا کرتا ہے۔اگر مالیہ وصول کرنے والے گندم کی شکل میں مالیہ وصول کرنے آئیں تو کبھی زمیندار یہ نہیں کرتا کہ بہترین گندم چن کر وہ مالیہ والوں کے سپر د کر دے بلکہ جو سب سے ذلیل ، پانی میں ڈوبی ہوئی یا کالی ہوئی ہوئی گندم ہے وہ مالیہ میں دے گا لیکن تھے میں برعکس مضمون ہے۔پس حقیقت میں لَنْ تَنالُوا الْبِرَّ حَتَّی تُنْفِقُوا میں تھے ہی کی تعریف کی جارہی ہے چنانچہ فرمایا حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ کہ جب تک تمہیں محبت نہ ہو۔پس محبت ہی کے نتیجہ میں تحفہ پیدا ہوتا ہے اور چونکہ تحفہ محبوب کے لئے پیش کیا جاتا ہے اس لئے محبوب کے لئے محبوب چیز پیش کی جاتی ہے۔پس وہ اعمال قبول ہوں گے جو آپ کو محبوب ہوں جن کو فخر کے ساتھ آپ پیش کر سکیں اور وہ اچھی چیزیں مالی قربانی ہو یا کوئی اور کلمات کے ذریعے خدا تعالیٰ کی حمد کا بیان ہو، وہ ساری اچھی چیزیں جو آپ پیش کرتے ہیں۔ایسے رنگ میں ہوں کہ بھی ہوئی ہوں ، آپ کو اچھی لگ رہی ہوں۔آپ کی