خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 613 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 613

خطبات طاہر جلد ۱۰ 613 خطبہ جمعہ ۱۹ جولائی ۱۹۹۱ء قرآن کریم کی اس آیت میں یہ ذکر موجود ہے یا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے الہاماً بتایا کہ ایسی خوفناک جنگیں آنے والی ہیں یا ایسے خوفناک زلازل دنیا میں ظاہر ہونے والے ہیں جن کے نتیجہ میں بڑے وسیع خطہ ہائے ارض زندگی کی ہر قسم سے محروم رہ جائیں گے۔اب یہ بات بہت ہی گہری قابل غور بات ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں جبکہ الہاماً آپ کو یہ خبر دی گئی تھی اس وقت تک ایٹم بم کے تصور کا تو کیا سوال ابھی ہوائی جہاز بھی ایجاد نہیں ہوئے تھے۔۱۹۰۵ء میں پہلی مرتبہ وہ معمولی سا جہاز ایجاد ہوا ہے جس کا امریکہ میں تجربہ کیا گیا تھا لیکن اس کو بھی دنیا نے مذاق کے طور پر لیا تھا۔وہ کونسی ہستی تھی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اس بارہ میں متنبہ فرما رہی تھی کہ زمین کے علاقے کے علاقے زندگی کی ہر قسم سے محروم رہ جائیں گے۔جو کنونیشنل وارفیئر Conventional Warfare ہے اس کے نتیجہ میں انسان ہلاک ہو سکتے ہیں، جانور ہلاک ہو سکتے ہیں مگر جراثیم تو ہلاک نہیں ہو سکتے۔حشرات الارض تو ہلاک نہیں ہوا کرتے زندگی کی ہزاروں قسمیں ہیں جن پر دنیا کی خوفناک ترین جنگ بھی اثر انداز نہیں ہوتی سوائے اس کے کہ وہ ایٹمی جنگ ہو۔ایٹم بم کے نتیجہ میں زمین کی گہرائی تک زمین زندگی کی ہر قسم سے عاری ہو جاتی ہے اور یہ وہی دخان مبین ہے جس کی بات ہورہی ہے۔پس اس لئے میں نے یہ بات کھولی کہ اس دعا کا تعلق آنے والے وقت سے ہے اور اس عذاب کے نتیجہ میں دنیا کو اسلام کی طرف توجہ پیدا ہوگی۔پس ہم پر یہ مضمون کھل چکا ہے اس لئے ہمیں آج ان لوگوں کے لئے دعا کرنی چاہئے کیونکہ عذاب کے وقت کی دعا قبول نہیں ہوا کرتی۔جب ہم پر بات خوب روشن ہوگئی تو امن کی حالت میں اگر بے قراری سے بے چین لوگوں کے لئے دعا کی جائے تو وہ ضرور مقبول ہو جایا کرتی ہے۔پس آج جماعت احمدیہ کو یقین کے ساتھ کہ یہ آنے والا وقت ضرور ہے اور اس وقت کو احمدیت کی دعاؤں کے سوا کوئی چیز ٹال نہیں سکتی بڑی ہمدردی اور بہت ہی گہرے فکر کے ساتھ ایسے وقت سے بنی نوع انسان کے بچنے کے لئے دعا کرنی چاہئے اور یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ان کو پھر ایمان نصیب فرما دے اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اس کے بعد پھر انشاء اللہ تعالیٰ اسلام کے غلبہ کے دن آئیں گے۔آخری دعا جو اس ضمن میں میں آپ کے سامنے رکھتا ہوں اس میں وہی مضامین ہیں جو پہلے دہرائے جاچکے ہیں ، صرف ایک نتیجہ خدا نے اس کے بعد ایسا نکالا ہے جس کو ہمیشہ ہمیں پیش نظر