خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 599
خطبات طاہر جلد ۱۰ 599 خطبہ جمعہ ۱۹؍ جولائی ۱۹۹۱ء مغضوب اور ضالین کی دعاؤں میں بڑے سبق ہیں۔ایٹمی جنگ کی خبر اور اسلام کے غلبہ کی خوشخبری (خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۹ جولائی ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔سورۃ فاتحہ کے مضامین پر خطبات کا جو سلسلہ چل رہا ہے اس میں سے غالبا آج کا یہ خطبہ آخری ہوگا کیونکہ اب ہم الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ کے ذکر میں داخل ہو چکے ہیں اور اس ذکر سے انشاء اللہ آج نکل کر پھر نماز کی بقیہ دعاؤں اور حمد و ثنا سے متعلق میں کچھ بات کروں گا وہ دعائیں جو قرآن کریم نے الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِم اور الضَّالِّينَ کی دعاؤں کے طور پر محفوظ کی ہیں ان میں ہمارے لئے بہت بڑے سبق ہیں۔کچھ دعاؤں کا ذکر اس سے پہلے گزر چکا ہے آج سورہ مومنون کی آیات ۱۰۴ تا ۱۰۹ اسے مضمون شروع کرتے ہیں۔دعا تو ان میں سے ۱۰۷ اور ۱۰۸ آیات پر مشتمل ہے لیکن یہ آیات اس دعا کے تعلق میں ہیں اس لئے یہ ساری آیات درج کر دی گئی ہیں دعا یہ ہے کہ قَالُوا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَالِينَ (المومنون : ۱۰۷) وہ خدا سے یہ عرض کریں گے کراے ہمارے رب ! غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا ہم پر ہماری بدھیبی نے غلبہ پالیا تھا۔وَكُنَّا قَوْمًا ضالين اور ہم گمراہ قوم بن چکے تھے رَبَّنَا أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظُلِمُوْنَ (المومنون : ۱۰۸) اے ہمارے رب ہمیں اس جہنم کی حالت سے نکال دے پھر اگر ہم دوبارہ وہی حرکتیں کریں تو پھر یقیناً ہم ظالموں میں سے ہوں گے۔قَالَ اخْسَنُوافِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ (المومنون : ١٠٩)