خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 597 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 597

خطبات طاہر جلد ۱۰ 597 خطبہ جمعہ ۱۲؍ جولائی ۱۹۹۱ء اس لئے ممکن ہے تھوڑا سا مزید ذمہ داری کا احساس پیدا ہو تو میں امید رکھتا ہوں کہ جلد یہ رپورٹیں آجائیں گی۔جہاں تک مرکزی اخراجات کا تعلق ہے مجھے اللہ کے فضل سے اسبارہ میں کوئی فکر نہیں ہے کیونکہ جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے اب تک جتنی بھی نئی سکیمیں بنی ہیں، جتنے بھی نئے اخراجات سامنے آئے ہیں خدا تعالیٰ از خود پورا کرتا چلا جا رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمیشہ یہی اس کا سلوک جاری رہے گا۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے۔ہماری نیتیں پاک ہونی چاہئیں۔مخلص ہونی چاہئیں۔ہماری کوششیں مخلص ہونی چاہئیں اور پاک ہونی چاہئیں باقی سب برکتیں اللہ اپنے فضل سے عطا فرماتا ہے اور وہی عطا فرما تا رہے گا۔اس کے بعد میں باقی مضمون انشاء اللہ آئندہ ہفتے پیش کروں گا۔ہاں ایک چھوٹا سا اعلان یہ کرنا تھا کہ اس جمعہ میں دو نئے ممالک کا اضافہ ہوا ہے جو براہ راست مواصلاتی ذرائع سے یہ خطبہ سن رہے ہیں۔ایک تنزانیہ ہے اور ایک نیوزی لینڈ۔تو یہ سلسلہ خدا کے فضل سے پھیلتا چلا جارہا ہے۔اللہ کرے آئندہ ایسے انتظام بھی ہوں کہ آڈیو ویڈیو دونوں طرح سے جماعت بیک وقت ساری دنیا میں خطبے اور بعض اہم تقاریر سے مستفید ہو سکے۔آمین