خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 557 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 557

خطبات طاہر جلد ۱۰ 557 خطبہ جمعہ ۵/ جولائی ۱۹۹۱ء مغضوب اور ضالین کی دعا ئیں اور ان کی حقیقت فرعون کی بدنی نجات سے مراد ایک بے اختیار زندگی ہے۔(خطبه جمعه فرموده ۵/ جولائی ۱۹۹۱ء بمقام ٹورنٹو۔کینیڈا) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔آج کا یہ خطبہ جمعہ جو میں ٹورانٹو انٹاریو کینیڈا سے دے رہا ہوں ٹورانٹو کے علاوہ کینیڈا کے تین اور شہروں میں بھی سنا جا رہا ہے۔یعنی وینکور، ایڈمنٹن اور کیلگری اسی طرح یونائیڈ سٹیٹس کے پانچ شہروں میں یہ خطبہ براہ راست سنا جارہا ہے یعنی نیو یارک ، واشنگٹن ، شکاگو، ولنگبر و اور نیوجرسی۔اسی طرح دنیا کے دوسرے ممالک میں سے حسب سابق ماریشس اور جاپان کے علاوہ پیرس (فرانس) میں بھی اور ڈنمارک اور فرنکفرٹ (جرمنی) میں بھی پیرس کی طرف سے یہ اطلاع مجھے ملی ہے کہ چونکہ آج وہاں خدام الاحمدیہ کا سالانہ اجتماع ہورہا ہے اور یہ فرانس کی تاریخ میں غالباً پہلا سالانہ اجتماع ہے اس لئے انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اس خطبے میں ان خدام کو مخاطب کرتے ہوئے ان کے لئے بھی حوصلہ افزائی کے کچھ الفاظ کہہ دوں۔میں اپنی طرف سے بھی اور آپ سب کی طرف سے بھی جو یہاں اس خطبے میں شریک ہیں مجلس خدام الاحمدیہ فرانس کے ہونے والے اجتماع پیرس میں جتنے احباب شامل ہیں خواہ وہ خدام ہیں، انصار ہیں خواتین ہیں یا بچے ہیں سب کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو ہر لحاظ سے کامیاب بنائے اور یہ اجتماع تو دو تین دن میں ختم ہو جائے گا مگر اس کی برکتیں اور فوائد ہمیشہ جاری رکھے۔( آمین ) اب میں اصل