خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 530
خطبات طاہر جلد ۱۰ 530 خطبہ جمعہ ۲۸ / جون ۱۹۹۱ء حضرت اقدس محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان لانے والوں اور آپ کی غلامی کرنے والوں میں بعد میں آنے کے باوجود اس طرح شامل کر دئیے جائیں گے کہ گویا وہ انہی میں سے ہیں۔پس اس پہلو سے جماعت احمدیہ کا جمعہ کے دن سے ایک گہرا اور دائمی رشتہ ہے۔جو مضمون میں دعاؤں کا بیان کر رہا ہوں اس کا بھی اس سے ایک اور رشتہ ہے اور وہ یہ ہے کہ قرآنی دعائیں جو انعام یافتہ لوگوں نے مانگیں جماعت احمد یہ اگر ان دعاؤں میں خاص توجہ اور انہماک سے گریہ وزاری کے ساتھ خدا تعالیٰ سے فضل مانگتی رہے تو گزشتہ تمام زمانے اس زمانے میں جمع ہو جائیں گے اور وہ سارے انعام جو اللہ تعالیٰ نے گزشتہ تمام زمانوں میں اپنے مختلف عاجز بندوں پر نازل فرمائے ان دعاؤں کے طفیل وہ سارے انعام اس زمانے میں جماعت احمد یہ میں جمع ہو سکتے ہیں۔( مجھے افسوس ہے کہ ابھی لاؤڈ اسپیکر کا انتظام درست نہیں ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ میری بات آپ سب کو سمجھ آجائے گی۔) دعاؤں کے ذکر میں حضرت نوح علیہ الصلواۃ والسلام کی دعا سے میں آج کے مضمون کا آغاز کرتا ہوں۔یہ دعا قرآن کریم میں سورۃ القمر میں محفوظ فرمائی گئی دعا تو اتنی ہے۔فَدَعَا رَبَّةَ اني مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ (القمر (1) حضرت نوح نے اپنے خدا کو پکارا اور عرض کیا کہ میں مغلوب ہو چکا ہوں اور میری مخالف قوم مجھ پر غالب آگئی ہے۔پس تو میری نصرت فرما۔اس دعا کا پس منظر یہ بیان فرمایا گیا ہے كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجنُونَ وَازْدَجِرَ ( القمر : ۱۰) کہ اس سے پہلے نوح کی قوم نے نوح کو جھٹلا دیا فَكَذَّبُوْا عَبدَنَا اس قوم نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا۔اس طرز بیان میں بہت ہی پیار کا اظہار ہے اور حضرت نوح سے غیر معمولی اپنائیت کا اظہار ہے یہ نہیں فرمایا کہ نوح کو جھٹلا دیا بلکہ فرمایا فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلا دیا۔وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُ جِرَ اور کہا یہ تو پاگل ہے اسے جنون کے دورے پڑتے ہیں۔واز دجر اور ہمارے خداؤں کی طرف سے پھٹکارا گیا ہے۔ہمارے خداؤں نے اس پر پھٹکار ڈالی ہے چنانچہ حضرت نوح نے اس موقعہ پر یہ عرض کیا انِّي مَغْلُوبٌ فَانتَصِرْ اے میرے خدا میں مغلوب ہو گیا۔پس تو میری نصرت فرما۔اس دعا کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُنْهَمِرٍ