خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 529 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 529

خطبات طاہر جلد ۱۰ 529 خطبه جمعه ۲۸ جون ۱۹۹۱ء حضرت نوح علیہ السلام کی دعا کی قبولیت اور طوفان نوح گاز بر دست نشان ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بنائی گئی کشتی نوح آج نجات کی واحد راہ ہے۔ ( خطبه جمعه فرموده ۲۸ جون ۱۹۹۱ء بمقام ایسٹرن مشی گنی یونیورسٹی ڈیٹرائیٹ ، امریکہ ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ آج جمعہ کا دن ہے اور میں یہ خطبہ ڈیٹرائیٹ سے دے رہا ہوں ۔ جہاں اس وقت خدا تعالیٰ جمعہ کا اور یہ ۔ جہاں اس کے فضل کے ساتھ کثیر تعداد میں امریکہ کی جماعتیں اپنے سالانہ کنونشن میں یعنی جلسہ سالانہ میں شرکت کے لئے تشریف لائی ہوئی ہیں ۔ گزشتہ کچھ عرصہ سے قرآن کریم میں مندرج ان دعاؤں کا ذکر چل رہا ہے جو خدا تعالیٰ کے انعام یافتہ بندے خدا تعالیٰ کے حضور عرض کرتے رہے اور ان سے انعام پاتے رہے لیکن اس ذکر کو دوبارہ چھیڑنے سے پہلے میں مختصراً آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جمعہ کے دن کا جماعت احمد یہ کے ساتھ بھی ایک بہت گہرا اور دائمی رشتہ ہے اور اس رشتے کا ذکر سورۃ جمعہ میں فرمایا گیا ہے۔ جمعہ کا دن جمع ہونے کا دن ہے اور اسی پہلو سے عربی میں اس دن کو جمعہ قرار دیا گیا لیکن قرآن کریم میں سورۃ جمعہ میں یہ مضمون بیان فرمایا گیا ہے کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ جب آئندہ آنے والے لوگ پہلے آنے والے لوگوں کے ساتھ جمع کر دیئے جائیں گے وَاخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ (الجمه (۴) بعد میں آنے والے ایسے بھی ہیں جو