خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 514
خطبات طاہر جلد ۱۰ 514 خطبہ جمعہ ۲۱ / جون ۱۹۹۱ء ملائکہ کو بدی کی طاقت نہیں ہے۔ان کو اختیار ہی نہیں ہے۔اس لئے وہ اپنے لئے استغفار کر ہی نہیں سکتے۔ان کے لئے بے اختیاری کی بات ہے۔پس اس لئے یہاں ترجمہ یہی کرنا پڑے گا کہ ایسے فرشتے جو روحانی نظام کو چلانے والے ہیں ان کا دل بھی چاہتا ہوگا کہ ہم بھی استغفار کریں اور چونکہ ان پر استغفار اطلاق نہیں پاتا اس لئے وہ خدا کے مومن بندوں کے لئے استغفار کرتے ہیں اور استغفار اس طرح کرتے ہیں۔رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا اے ہمارے رب ! وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَ عِلْمًا تو نے اپنے علم اور رحمت کے ذریعے ہر چیز پر احاطہ کرلیا ہے۔تیرا علم بھی ہر چیز پر حاوی ہے اور تیری رحمت بھی ہر چیز پر حاوی ہے فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا پس ان لوگوں سے مغفرت کا سلوک فرما جو تو بہ کرتے ہیں۔وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ اور جو تیرے رستے پر چلتے ہیں۔وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیمِ اور ان کو آگ کے عذاب سے بچا۔رَبَّنَا وَ اَدْخِلْهُمْ جَنَّتِ عَدْنٍ الَّتِى وَعَدْتَهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ أَبَا بِهِمْ وَازْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ اے ہمارے رب ان کو ہمیشگی کی جنتوں میں داخل فرما دے۔وہ جنتیں جن کا تو نے ان سے وعدہ کر رکھا ہے اور ان کو بھی جوان کے آباواجداد میں سے اچھے لوگ تھے۔وَذُریتھے اور ان کی اولادوں کو بھی اِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِیزُ الحكيم يقینا تو غالب علم رکھنے والا اور صاحب حکمت ہے۔وَقِهِمُ السَّيَّاتِ (المومن : ۱۰) ان کو بدیوں سے بچا۔وَمَنْ تَقِ السَّيَّاتِ يَوْمَذِ فَقَدْ رَحِمْتَهُ آج اگر تو کسی کو بدیوں سے بچاوے تو تو نے اس پر بہت رحم فرمایا۔وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ اور یہ خدا ہی ہے جو بہت مغفرت کرنے والا اور یہ بہت ہی عظیم کامیابی ہے۔ان آیات میں دو باتیں ایسی ہیں جو میں خاص طور پر آپ کے سامنے رکھنی چاہتا ہوں۔اگر چہ ملائک کے متعلق یہ قطعی طور پر ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ بنی نوع انسان اور مومنوں کے لئے استغفار کرتے تھے لیکن حضرت اقدس محمد نے بھی تمام بنی نوع انسان خصوصاً مومنوں کے لئے استغفار کرتے تھے اور چونکہ آپ بھی رحمتہ العالمین تھے اس لئے جب میں یہ پڑھتا ہوں کہ ربنا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةً وَعِلْمًا اے ہمارے رب تو ہر چیز پر اپنی رحمت کے ذریعے عام ہو گیا ہے تو وہ پہلا نبی جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رحمت تمام بنی نوع انسان کے لئے عام کی گئی وہ