خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 486
خطبات طاہر جلد ۱۰ 486 خطبہ جمعہ ۷/ جون ۱۹۹۱ء کو تکلیف بھی دے تو حوصلہ مندی کے ساتھ اس سے معافی مانگ لیں خواہ آپ درست بھی ہوں۔اپنے اس بھائی کے گھر جس نے آپ کو تکلیف پہنچائی ہے پہلے چل کر جائیں اور اس سے معافی طلب کر لیں۔یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے۔یہ اسی زمین پر جنت ہے۔اس پر عمل کریں۔پھر آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی زندگی امن اور آشتی اور محبت کی عظیم الشان صورت میں بدل جائے گی۔یہ بہر حال ہمیں پہلے اپنے اندر پیدا کرنی ہوگی تب ہی ہم باقی معاشرہ جنت نظیر بنا سکتے ہیں۔دنیا میں ہر جگہ گھر ٹوٹ رہے ہیں، معاشرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔آپ نے اقوام متحدہ کا نام سنا تو ہوگا مگر اگر آپ گہرائی سے جائزہ لیں تو یہ اقوام غیر متحدہ کا ادارہ ہے۔نہ زیادہ ، نہ کم۔آپ وہ لوگ ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے اقوام متحدہ کے قیام کیلئے اس رنگ میں چنا ہے جس رنگ میں قرآن کریم دنیا میں اس کا قیام چاہتا ہے اس لئے آپس میں اکٹھے ہوں ، ایک دوسرے سے محبت کریں پھر آپ دنیا کو کہہ سکیں گے محبت سب کیلئے نفرت کسی سے نہیں اسکے بغیر نہیں۔یہ محض نعرے نہیں ہیں جو دنیا کو دکھانے کیلئے ہیں۔جو اپنے مہمانوں کو دکھانے کیلئے ہیں کہ ہم یہ ہیں اگر ہم اندرونی طور پر اپنے بھائیوں سے بغض رکھیں۔اگر ہم بعض لوگوں سے نفرت کریں۔بعض خاندانوں سے۔تو ہمارے دلوں میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کیلئے محبت نہ ہو تو پھر یہ منافقت ہے یہ اسلام تو نہیں ، یہ خدا تعالیٰ کی توحید پر یقین تو نہیں۔خدا تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے اور نہ صرف یہ کہ آپ کو یہ پیغام سمجھنے والا بنائے بلکہ اس پر عملدرآمد کرنے والا بھی بنائے۔دنیا کو اس کی ضرورت ہے ، احمدیت کو اس کی ضرورت ہے۔اگر آپ دس قدم آگے بڑھ رہے ہیں تو متحد ہو کر آپ سو قدم یا ہزار قدم سالانہ ترقی کر سکتے ہیں۔یہ اتحاد کا پھل ہے۔جو منتشر ہوں وہ ترقی نہیں کر سکتے۔ان کی طاقتیں ایک دوسرے کے خلاف ضائع ہو جاتی ہیں، وہ صحیح رنگ میں دنیا میں ترقی کر ہی نہیں سکتے ، وہ اپنے ماحول میں کوئی دیر پا اثر نہیں ڈالتے۔پس متحد ہو کر آگے بڑھیں اور ترقی کرتے چلے جائیں۔خدا تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ آپ کونسلاً بعد نسلاً متحد رکھے اور پھر انشاء اللہ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی ترقی کی رفتار پہلے سے سینکڑوں بلکہ ہزاروں گنا بڑھ جائے گی۔اللہ آپ پر رحم فرمائے۔آمین ان الفاظ کے ساتھ میں خطبہ اس امید پر ختم کرتا ہوں کہ آپ یہ پیغام سمجھ گئے ہوں