خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 473 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 473

خطبات طاہر جلد ۱۰ 473 خطبہ جمعہ ۳۱ رمئی ۱۹۹۱ء کرے جو زبان آپ کو سمجھ آتی ہے اور وہ ایک ہفتے کے اندر اندر بآسانی ایسا کر سکتا ہے جہاں تک انگریزی ، فرینچ، جرمن کا تعلق ہے اس کا پہلے ہی انتظام ہے۔دنیا کی بہت تھوڑی جگہیں ایسی ہیں جہاں یہ زبانیں نہ سمجھ آرہی ہوں۔ہاں عربی کا بھی انتظام ہے تو عربی ، انگریزی ، جرمن، فریج ، اردو تو ہے ہی ان سب میں سے پہلے سے انتظام ہے۔صرف وہاں مربیوں کو یا آپ کو محنت کرنی پڑے گی جہاں چند علاقوں میں یہ زبانیں نہیں سمجھی جاتیں تو اس پر توجہ کریں اور اس رنگ میں آپ شکریہ کا حق ادا کرنے والے ہوں گے کہ اپنی اولادوں کو ہمیشہ خطبات سے جوڑ دیں اگر آپ یہ کریں گے تو ان پر بہت بڑا احسان کریں گے۔اپنی آئندہ نسلوں کے ایمان کی حفاظت کرنے والے ہوں گے ان کو غیروں کے حملوں سے بچانے والے ہوں گے ان کے اخلاق کی حفاظت کرنے والے ہوں گے۔پس اللہ تعالیٰ آپ کو اس بات کی توفیق عطا فرمائے اور خدا تعالیٰ آپ کی جماعت کو بہت ترقی دے میں نے یہاں آکر دیکھا ہے کہ سرینام کی جماعت میں اللہ کے فضل سے بہت اخلاص کا مادہ ہے یہاں اخلاص کی کان ہے لیکن اگر کانوں کو کھودا نہ جائے ان سے قیمتی جواہر نکالے نہ جائیں تو کیا فائدہ؟ وہ مٹی میں ملی رہتی ہیں آپ لوگوں کے اندر خدا نے اخلاص کا وہ مادہ عطا کیا ہے کہ اگر مبلغ یا مربی اور آپ کے عہد یدار اس اخلاص کی کان سے فائدہ اٹھائیں اور ان جواہر کو باہر نکالیں تو آپ کے فیض سے سارا علاقہ اللہ کے فضل کے ساتھ اسلام اور احمدیت کے نور سے بھر سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس تو فیق عطا فرمائے۔آمین۔