خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 472
خطبات طاہر جلد ۱۰ 472 خطبہ جمعہ ۳۱ رمئی ۱۹۹۱ء کرتے ہیں لیکن یا درکھیں اولاد کی دولت سے بڑھ کر دنیا کی اور کوئی دولت نہیں ہے۔اگر اولا د ہاتھ سے نکل جائے تو گویا ساری عمر کی کمائی ہاتھ سے گئی۔پس اس کی فکر کریں اور اس ضمن میں آپ کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ اگر آپ باقاعدگی کے ساتھ خطبات کو خود بھی سنیں اور اپنے بچوں کو بھی سمجھا ئیں تو چونکہ ان میں قرآن کریم کا ذکر چلتا ہے۔آنحضرت ﷺ کے اخلاق حسنہ کا ذکر چلتا ہے اور چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام سے نصیحتیں پیش کی جاتی ہیں اس لئے تربیت کا ایک بہت ہی اچھا ذریعہ ہے اور آپ کی نئی نسل کو قرآن اور دین اور محمد رسول اللہ ﷺ اور مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام سے ان خطبات کے وسیلے سے انشاء اللہ ایک گہرا ذاتی تعلق پیدا ہو جائے گا اور جب اسے تعلق پیدا ہو جائے تو پھر دنیا والے اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتے۔کیسا ہی گندا معاشرہ ہو لیکن جس کا اللہ سے تعلق ہو جائے وہ محفوظ ہوجاتا ہے۔پس اس سے فائدہ اٹھا ئیں اور آج خدا نے آپ کو توفیق بخشی ہے کہ سرینام کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے بھیجے ہوئے کسی بندے کا خلیفہ براہ راست آج آپ سے جمعہ کے دن مخاطب ہے اور یہ جو تاریخی واقعہ ہے یہ ایک ہی دفعہ ہونا تھا اور ایک ہی دفعہ ہو چکا۔اب یہ دھرایا نہیں جاسکتا۔خلفاء انشاء اللہ آئندہ بھی آئیں گے۔تقریریں بھی کریں گے خطبے بھی دیں گے مگر پہلی دفعہ پہلی دفعہ ہی رہتی ہے دہرانے سے وہ دوسری پہلی مرتبہ تو نہیں ہوسکتی۔تو آپ خوش نصیب ہیں کہ اس تاریخی موقعہ کے گواہ بن گئے ہیں۔اس کا شکر ادا کرنا بھی تو ضروری ہے۔پس حضرت سلیمان کی طرح خدا سے دعا مانگیں اور اس بات کا شکر آپ اس طرح ادا کر سکتے ہیں کہ اپنی اولا دکو خطبات سنانے کا انتظام کریں اور انہی الفاظ میں سنائیں خلاصوں پر راضی نہ ہوں۔عام طور پر یہ رواج مربیوں مبلغوں میں دیکھا جاتا ہے کہ محنت سے جی چراتے ہوئے بجائے اس کے کہ وہ سارے خطبہ کا ترجمہ کر کے پیش کریں ، اپنی طرف سے وہ اپنے کام کا بوجھ ہلکا کرتے ہیں اور اردو میں ایک محاورہ ہے ٹرخانہ تو وہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح جماعت کو بھی ٹرخا دیا۔خلیفہ وقت کو بھی ٹرخا دیا اور یہ لکھ دیا کہ ہم نے آپ کے خطبہ کا مضمون عمدگی سے پیش کر دیا۔یہ کافی نہیں ہے۔ہر شخص کو خدا تعالیٰ نے بات کرنے کا اپنا ایک طریق سکھایا ہے ہر شخص خواہ وہ وہی مضمون بیان کر رہا ہوا لگ اثر رکھتا ہے اس لئے اصل طریق یہ ہے کہ اگر آپ میں سے کسی کو اردو سمجھ نہ آئے تو مربی سلسلہ پورے خطبہ کا ترجمہ اس زبان میں