خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 438
خطبات طاہر جلد ۱۰ 438 خطبہ جمعہ ۷ ارمئی ۱۹۹۱ء کریں لیکن آخر پر خدا نے ایک وقت پر آپ پر یہ ظاہر فرما دیا کہ وہ صرف گمراہ نہیں تھا بلکہ میرا دشمن تھا اور یہ بتانا ہی کافی تھا۔اس کے بعد پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے باپ کے لئے کبھی دعانہ کی۔وَلَا تُخْزِنِي يَوْمَ يُبْعَثُونَ (الشعره: ۸۸) اور جس دن لوگوں کو اٹھایا جائے گا اس دن مجھے رسوا نہ کرنا۔يَوْمَ لَا يَنْفَعُ مَالٌ وَلَا بَنُونَ (الشعره: ۸۹) جب کہ انسان کے کام نہ اس کے مال آئیں گے نہ اس کے بچے إِلَّا مَنْ أَتَى اللَّهَ بِقَلْبِ سلیم (الشعر : ۹۰) ایک ہی بات کام آئے گی کہ خدا کے حضور کوئی صاف دل لے کر حاضر ہو۔پاک دل لے کر حاضر ہو۔ایسا دل لے کر حاضر ہو جو خدا کے حضور جھکا رہنے والا ہو اور اپنے آپ کو خدا کے سپرد کر بیٹھا ہو۔اللہ تعالیٰ ہمیں ایسی حالت میں اس دنیا سے بلائے کہ جب حضرت ابراہیم کی یہ دعا ہمارے حق میں بھی یہ گواہی دے کہ إِلَّا مَنْ أَتَى اللهَ بِقَلْبِ سَلِيمٍ ہم ان لوگوں میں شمار ہوں جو ایک سلیم دل لے کر اپنے خدا کے حضور واپس لوٹنے والے ہوں۔آمین