خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 425
خطبات طاہر جلد ۱۰ 425 خطبہ جمعہ ۷ ارمئی ۱۹۹۱ء بہت ہی جامع و مانع دعا ہے اس کے علاوہ یہ دعا بھی خاص حالات پر اطلاق پاتی ہے اور جو مہاجرین یہ دعا نہیں بھی کر سکے ان کو اب یہ دعا اپنی دعاؤں میں شامل کر لینی چاہئے تاکہ ان کی منزل مبارک ہواور خدا ہی ہے جو ان کی دیکھ بھال کرنے والا ہو اور ان کی مہمانی کرنے والا ہو۔اس دعا کے بغیر کسی قوم کوحقیقی میزبانی کا حق عطا نہیں ہوسکتا اور دنیا والے جو میز بانی یا مہمانی کرتے ہیں وہ ایک عارضی سی حیثیت رکھتی ہے اس میں برکت نہیں ہوتی۔پس مختلف علاقوں میں جانے والے احمدی مہاجرین کو ان ہی مسائل کا سامنا ہے۔بعض قو میں بعض دوسری قوموں کے مقابلے پر زیادہ فراخ دل ہیں لیکن ہر جگہ اس معاملے میں کئی قسم کی الجھنیں پیدا ہو رہی ہیں اور ویسے بھی بہت سے غیور احمدی ایسے ہیں جن کے دلوں پر بوجھ ہے کہ ہم جو غیر قوموں کی مدد پر بیٹھے ہوئے ہیں۔جب تک ہمیں کام کی اجازت نہ ملے گویا ان کی خیرات پر پل رہے ہیں ان کے لئے یہ دعا بہت ہی اہمیت رکھتی ہے۔اگر یہ دعا کر کے چلتے تو ان کے دل میں ہمیشہ پر یقین رہتا کہ میری آؤ بھگت کرنے والا دراصل خدا ہی ہے اور میری دعا کی قبولیت کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے یہ سامان فرمائے ہیں اور اس طرح وہ کسی قسم کی نفسیاتی الجھن کا شکار نہ ہوتے اور پھر اس مدد کے باوجود بھی جو مشکلات ہیں اور معاملات ہیں بعض دفعہ کئی قسم کی الجھنیں پیدا ہو جاتی ہیں اور روزمرہ کی زندگی میں بے برکتی بھی ہوتی ہے۔ان سب کا علاج یہ دعا ہے کہ رَّبِّ انْزِلْنِي مُنَزَلًا مُبَرَكَا اے میرے رب مجھے ایسی جگہ اتار اور اس طرح مجھ سے سلوک فرما کہ میں برکتوں والی جگہ پر اترنے والا ہوں۔ایسی برکتیں پانے والا ہوں جو تیرے حضور سے عطا ہوتی ہیں۔آنحضرت ﷺ کو جو عا ئیں سکھائی گئی ہیں ان میں سے ایک یہ بھی دعا ہے قُلْ رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِي مَا يُوعَدُونَ رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ (المومنون :۹۵،۹۴) کہ تو کہہ دے اے میرے رب ! کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ تو مجھے اپنی زندگی میں ہی دکھا دے جو تو میرے مخالفوں سے وعدے کرتا ہے یعنی ان سے جو وعید کرتا ہے، ان کو جو انذار فرماتا ہے۔کیا ہو نہیں سکتا ؟ کیا ممکن نہیں۔التجا کا ایک رنگ ہے۔کہ میں بھی اپنی آنکھوں سے وہ دیکھ لوں۔رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِي فِي الْقَوْمِ الظَّلِمِينَ اور میرے رب ! مجھے ظالموں میں شمار نہ فرمانا۔اس کے معا بعد خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ جواب ہے وَإِنَّا عَلَى أَنْ تُرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَدِرُونَ (المومنون: ۹۲) که یقینا ہم اس بات پر قادر ہیں کہ جو کچھ ہم ان سے وعید کرتے ہیں تجھے بھی اس میں سے کچھ دکھا دیں۔