خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 421 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 421

خطبات طاہر جلد ۱۰ 421 خطبہ جمعہ ۷ ارمنی ۱۹۹۱ء حضرت ابراھیم اور رسول کریم ﷺ کی دعاؤں کا تفصیلی ذکر اولاد کے لئے دعا کریں کہ وہ آنکھوں کی ٹھنڈک بنیں۔خطبه جمعه فرموده ۷ ارمئی ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔ان دعاؤں کا ذکر چل رہا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے انعام یافتہ بندوں نے کیں اور جن کا ذکر بطور خاص قرآن کریم میں محفوظ فرمایا گیا ہے۔ایک دعا سورۃ انبیاء کی آیت ۱۱۳ میں حضرت اقدس محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعا کے طور پر محفوظ ہے۔قُل رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ (الانبیاء: ۱۱۳) کہ اس نے کہا یعنی محمد رسول الله الا اللہ نے کہا : رَبِّ احْكُمُ بِالْحَقِّ کہ اے میرے رب !حق کے ساتھ فیصلہ فرمادے وَرَبُّنَا الرَّحْمَنُ الْمُسْتَعَانُ عَلَى مَا تَصِفُونَ اور ہمارا رب بہت رحم کرنے والا بن مانگے دینے والا ہے۔الْمُسْتَعَابُ اور ان باتوں میں ہمارا مددگار ہے عَلَى مَا تَصِفُونَ جو تم ہمارے خلاف بناتے ہو۔اس دعا کا پس منظر اس لحاظ سے بہت دلچسپ ہے کہ اس میں پہلے زبور کی اس پیشگوئی کا ذکر ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ الْاَرْضَ یعنی فلسطین کی زمین خدا تعالیٰ کے عبادت گزار، صالح بندوں کو عطا کی جائے گی۔اَنَّ الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصُّلِحُونَ (الانبياء: ۱۰۲) یہ (اس پیشگوئی کے ( الفاظ ہیں اس سے کچھ آیات کے بعد پھر یہ آیت آتی ہے۔