خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 419 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 419

خطبات طاہر جلد ۱۰ 419 خطبہ جمعہ ارمئی ۱۹۹۱ء رکھ کر تو جنازہ نہیں پڑھا جاسکتا تھا۔اللہ تعالیٰ ہمارے احمدیوں ، بڑوں چھوٹوں ، مردوں عورتوں کے دل میں اسی طرح اخلاص پیدا کرے۔اسی طرح ان کے اخلاص کو نوازتا رہے۔اپنے قرب کے نشان دکھاتا رہے۔ان کے بچے چھوٹے ہیں۔ان کے لئے بھی خصوصیت سے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ان بچوں کو بھی اسی رنگ میں رنگین فرمائے اور ان کا حامی و ناصر ہو۔وہی خَيْرُ الْوَرِثِينَ ہے جو یہ دعا تھی اسی پر تان ٹوٹتی ہے۔باقی وارث تو آنے جانے والے ہیں۔ذمہ داریاں ادا کریں نہ کریں۔اگر خدا کسی کا وارث بن جائے تو پھر اسے کوئی غم اور کوئی فکر نہیں رہتا۔اس کے علاوہ دو جنازہ غائب ہیں۔ایک مسماۃ امتة الرشيد زوجہ چو ہدی محمد سعید صاحب کلیم اور دوسرا ڈاکٹر رفیق بخاری صاحب کی ہمشیرہ ہیں۔ان کو بھی اس دعا میں شامل کر لیں۔نماز جمعہ کے معاً بعد آپ سب اسی طرح صفوں کی حالت میں کھڑے ہو جائیں۔میں چند ساتھیوں کے ساتھ باہر لغش کے سامنے حسب سنت نماز جنازہ پڑھوں گا۔یہاں آپ کو آواز آئے گی اور اس طرح آپ یہیں کھڑے کھڑے اس جنازہ میں شامل ہو جائیں گے۔اس کے علاوہ جرمنی کے بعض دوستوں نے مجھے خط لکھے تھے۔مجھے اب یاد نہیں رہاوہ وہاں انگلستان میں ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ کون کون تھے۔تو ہم سب کو غائبانہ طور پر دعا میں شامل کر لیتے ہیں۔خدا کے علم میں ہے۔وہ خواہشمند کون تھے۔اللہ تعالیٰ ان سب کو اس مغفرت کی دعا میں حصہ دار بنادے۔( آمین )