خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 393 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 393

خطبات طاہر جلد ۱۰ 393 خطبه جمعه ۳ رمئی ۱۹۹۱ء سے ذکر الہی کا اس کے دل پر اثر پڑے۔خدا کا خوف کرے اور بات کو سمجھنے لگے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔آئندہ جمعہ میں انشاء اللہ یہ مضمون جاری رہے گا۔لیکن خطبہ ختم کرنے سے پہلے میں ایک اور دعا کی بھی تحریک کرنا چاہتا ہوں جاپان کی جماعت ماشاء اللہ باوجود بہت چھوٹی جماعت ہونے کے اور مالی لحاظ سے درمیانے درجہ کے ہونے کے باوجود قربانیوں میں بہت نمایاں ہو چکی ہے۔ایک تو یہ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کی قربانیوں کی استطاعت بڑھائے اور استقامت عطا فرمائے اور یہ وقتی قربانیاں نہ ہوں بلکہ دن بدن آگے بڑھنے والی ہوں اور جس طرح وہ قربانیاں کرتے ہیں اس سے بہت زیادہ اللہ تعالیٰ اپنی جناب سے ان کی استطاعت بڑھاتا چلا جائے خصوصیت کے ساتھ اس لئے یہ توجہ پیدا ہوئی کہ جب میں جاپان گیا تو وہاں ہمارے دومشن ہیں لیکن با قاعدہ مسجد نہیں ہے اور مسجد کے لئے زمین خریدنا ہی بہت مشکل کام ہے۔ایک تو جگہ نہیں ملتی آسانی سے۔دوسرے بہت مہنگی زمینیں ہیں اور جماعت چھوٹی سی ہے اس میں یہ طاقت نہیں ہے کہ اتنی بڑی جگہ خرید سکے۔چنانچہ ابھی آنے سے پہلے مجھے جماعت جاپان کی مجلس شوری کے فیصلے پہنچے ہیں ان میں انہوں نے بڑی ہمت کے ساتھ یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہم خالصتاً اپنی طاقت سے کام لیتے ہوئے خود کفیل ہوتے ہوئے آئندہ تین سال کے اندر جاپان میں پہلی احمد یہ مسجد بنائیں گے اور پہلے سال کے لئے انہوں نے تین لاکھ پاؤنڈز کا وعدہ کیا ہے، اگلے سال کے لئے تین لاکھ پاؤنڈ ز کا۔اس سے اگلے سال تین لاکھ پاؤنڈ ز کا اور جو حساب کیا گیا ہے اس کی رو سے فی احمدی دوسو پاؤنڈز مہینہ بنتا ہے اور آپ میں سے جن لوگوں نے سوسائیٹی وغیرہ سے مکان خریدے ہوئے ہیں، وہ سالانہ پانچ سو، چھ سو پاؤنڈ ز کچھ سود میں ، کچھ قیمت میں ادا کرتے ہیں۔ان کو پتا ہے کتنا مشکل کام ہے لیکن چونکہ ذاتی گھر ہے اس لئے لوگ بڑی بڑی دقتیں برداشت کرتے ہیں اور سخت حالات میں بھی وہ قسطیں ادا کرتے چلے جاتے ہیں جاپان کی چھوٹی سی جماعت نے یہ عجیب مثال قائم کی ہے کہ خدا کے گھر کے لئے ساری جماعت نے اوسطاً دوسو پاؤنڈز مہینہ کے چندہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور انہوں نے عہد کیا ہے کہ جس طرح بھی ہو ہم انشاء اللہ آئندہ تین سال میں پہلی با قاعدہ مسجد جاپان میں بنا کر چھوڑیں گے۔تو دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو اس عزم کو پورا کرنے کی بھی توفیق عطا فرمائے۔ان کی استطاعت بڑھائے۔ان کے حوصلے