خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 348
خطبات طاہر جلد ۱۰ 348 خطبہ جمعہ ۱۹ سراپریل ۱۹۹۱ء کی تکمیل فرماتا رہتا ہے، خدا کے ساتھ ایک دائمی ارتقاء کا تعلق ہے۔جو اس کی ربوبیت کی صفت سے ظاہر ہوتا ہے اور ربوبیت کی صفت سے تعلق رکھتا ہے۔پس الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ کا یہ مطلب نہیں ہے کہ شکر ہے ہم نے سب کچھ حاصل کر لیا۔اس کا مطلب یہ ہے کہ سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے جو رب ہے اور ہمیشہ ترقی دیتا رہتا ہے۔پس ان مقامات پر فائز ہونے کے باوجود ہم مزید ترقیات کے خواہاں ہیں۔پس اے خدا! اپنی ربوبیت کا جیسا سلوک تو نے دنیا میں ہم سے فرمایا آخرت میں بھی ربوبیت کا یہی سلوک ہم سے جاری رکھنا۔اس دعا کے بعد اب میں آج کے خطبے کو ختم کرتا ہوں۔باقی انشاء اللہ جیسا کہ میں نے گزارش کی ہے اگلے خطبے میں اسی مضمون کو جاری رکھیں گے۔وَاخِرُ دَعُوهُمْ أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ اس کے بعد حضور انور نے سٹیلائیٹ کمیونیکیشن کے ذریعہ براہ راست خطبہ سننے والی جماعتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔یہ فہرست انہوں نے مجھے دی ہے۔آج بھی بعض جماعتیں بڑی ہمت کر رہی ہیں۔بہت خرچ اٹھتا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ کس طرح اس مستقل مزاجی سے یہ خرچ وہ برداشت کر رہی ہیں ان ممالک میں سے جاپان غالباً سب سے زیادہ دور ہے ، زیادہ خرچ آتا ہوگا اور جماعت چھوٹی سی ہے اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں بہت برکت دے۔ان سب جماعتوں کو جو نیکی کی خاطر اتنا خرچ کر رہی ہیں ، فورا نیکی کی بات سننے کی حرص لئے ہوئے یہ محنت کر رہی ہیں ان کے لئے دعا کریں اللہ تعالیٰ ان کو آخرت کے رزق بھی عطا فرمائے اور دنیا کے بھی۔( آج خطبہ سننے والی جماعتوں میں ) جاپان ہے، ماریشس ہے اور جرمنی ہے، یہ تین تو ماشاء اللہ مستقل حصہ بنے ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ اب U۔K میں بھی جماعتیں پھیل رہی ہیں۔مانچسٹر، ساؤتھ آل، ایسٹ لندن کرائیڈن جل گھم اور ھنسلو ہیں جو اس خطبے میں ہمارے ساتھ براہ راست شریک ہیں۔“ جلنگھ