خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 346
خطبات طاہر جلد ۱۰ 346 خطبه جمعه ۱۹ سراپریل ۱۹۹۱ء میں کلیہ بری الذمہ ہوں اس لئے اے میرے رب ! مجھے بھی بخش دے اور میرے بھائی کو بھی بخش دے اور ہم سے ان لوگوں سے الگ معاملہ فرما۔وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّحِمِينَ تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔حضرت موسی کی دعا ئیں اپنا ایک خاص انداز رکھتی ہیں۔جب آخر حضرت موسی“ کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا اور اپنی قوم کے ستر آدمیوں کو ایک مقررہ مقام پر جو خدا نے مقرر فرمایا تھا ساتھ لے جانے لگے تو وہاں طبعی طور پر زلزلہ آ گیا اور وہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ ڈرتھا کہ سب ہلاک نہ ہو جائیں۔خدا تعالیٰ کی لقاء کے لئے (یعنی جس حد تک بھی ان کو لقاء نصیب ہو سکتی تھی ) حضرت موسیٰ“ چنیدہ ستر آدمیوں کو ساتھ لے کر جا رہے تھے اور آگے سے زلزلہ آ گیا اور وہ بھی بڑا خطرناک تو ایسے موقعہ پر حضرت موسی نے کیا دعا کی۔وہ دعا یہ ہے۔رَبِّ لَوْ شِئْتَ أَهْلَكْتَهُمْ مِنْ قَبْلُ وَإِيَّايَ (الاعراف: ۱۵۲) که اے خدا! اگر تو چاہتا تو اس سے پہلے بھی تو ان کو ہلاک کر سکتا تھا۔اس وقت جبکہ ایک خاص مہم پر جارہے ہیں یہ تو ہلاکت کا وقت نہیں ہے۔یہ نہیں کہ یہ گنہگار نہیں ہیں، یہ نہیں کہ ان کو ہلاک کرنا درست نہیں ہے، پر مجھے موقعہ اچھا نہیں لگ رہا اور جہاں تک تیری قدرت کا تعلق ہے۔وَايَّايَ تو چاہتا تو مجھے بھی ہلاک کر دیتا۔اَتُهْلِكُنَا بِمَا فَعَلَ السُّفَهَاءُ مِنَّا کیا تو ہمیں اب اس وجہ سے ہلاک کرے گا کہ ہمارے بعض بے وقوفوں نے شرک اختیار کیا ؟ إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ یہ نہیں میں مان سکتا۔إِنْ هِيَ إِلَّا فِتْنَتُكَ کا یہ مطلب ہے کہ مجھے یقین ہے کہ یہ صرف آزمائش ہے۔ڈراواہی ڈراوا ہے اور کچھ نہیں ہے۔یہ ہو ہی نہیں سکتا کہ تو ایسی بات کرے تُضِلُّ بِهَا مَنْ تَشَاءُ وَتَهْدِي مَنْ تَشَاءُ اس طرح کی آزمائشوں کے ذریعے تو جس کو چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے۔مراد ہدایت عطا کرنا ہے اور جن کمزوروں کو چاہتا ہے ان کو ننگا کر دیتا ہے اور ان سے ناراضگی کا اظہار کرتا ہے۔اَنتَ وَلِتُنا لیکن اے خدا! یا درکھنا کہ ہمارا ولی تو ہی ہے۔تیرے سوا اور کوئی نہیں۔تیرے سوا ہم کسی سے مد نہیں مانگ سکتے نہ کسی اور دروازے کوکھٹکھٹا ئیں گے۔فَاغْفِرْ لَنَا پس ہمیں بخش دے۔وَارْحَمْنَا اور ہم پر رحم فرما وَ اَنْتَ خَيْرُ الْغُفِرِيْنَ (الاعراف: ۱۵۲) تو سب بخشنے والوں سے بڑھ کر اور سب سے بہتر بخشنے والا ہے۔وَاكْتُبْ لَنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا حَسَنَةً وَ فِي الْآخِرَةِ إِنَّا هُدْنَا إِلَيْكَ (الاعراف: ۱۵۷) اے خدا! اس دنیا میں بھی ہمارے