خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 337
خطبات طاہر جلد ۱۰ 337 خطبہ جمعہ ۱۹ اپریل ۱۹۹۱ء فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ ( آل عمران (۵۴) اے ہمارے رب ! ہم ایمان لے آئے ۔ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشهدِین پس ہمیں بھی شہداء میں شمار کر لے، شاہدین میں شمار کر شمار کر لے۔ اس سے وہ پہلی و اسے ده ہ پہلی دعا یاد آجاتی ہے جو حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کے جواب میں ان لوگوں نے کی تھی جو اپنے آپ کو انصارالی اللہ کہتے تھے اس میں یہ ذکر تھا اے خدا! ہمیں شاہدوں میں شمار کرلے اور قرآن کی فصاحت و بلاغت کا عجیب کرشمہ ہے کہ یہ دعا وہاں سکھائی گئی جہاں پہلے عیسائیوں کی تعریف کی گئی ہے اور یہ فرمایا گیا ہے کہ نصاریٰ میں سے آج بھی ایسے لوگ ہیں کہ جب وہ خدا کا ذکر کرتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی محبت سے ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو جاتے ہیں ۔ پس چونکہ ان کی خوبیوں کا ذکر چل رہا تھا اس لئے ان کی وہ بہترین دعا یہاں مومنوں کو یاد کرادی گئی جس کے نتیجے میں ان کی نیکیوں کو اتنا دوام ہوا کہ بعض ان میں سے آنحضرت ﷺ کے ظہور کے بعد بھی اپنی تعلیم پر عمل کرتے ہوئے بھی نیک ہوئے اور خدا کے علوسه نزدیک نیک ٹھہرے ۔ پر فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ کی دعا ان عیسائیوں کے ساتھ جنہوں نے ابتداء میں حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام کو قبول کیا ایک گہرا تعلق رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ کو یہ دعا منظور ہے تبھی امت محمدیہ کے سلسلے میں بھی اس دعا کو دہرایا گیا اور یہ بتایا گیا کہ محمد رسول اللہ ﷺ اللہ ﷺ کے غلام بھی یہی دعا کرتے ہیں۔ صلى الله الله ایک دعا مائدہ سے متعلق ہے وہ بھی تشریح طلب ہے حضرت عیسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام نے جب دنیا کی محبت اپنے حواریوں کے دلوں پر سرد کر دی اور وہ یوں لگتا تھا کہ کشکول ہاتھوں میں پکڑے ہوئے تبلیغ کے لئے نکل گئے ہیں ۔ سارے کام چھوڑ دیئے اور کوئی ذریعہ معاش باقی نہیں رہا تو اس وقت انہوں نے دنیا کی مشکلات سے گھبرا کر حضرت عیسی علیہ الصلوٰۃ والسلام سے یہ عرض کیا کہ آپ خدا کے حضور یہ دعا کریں کہ وہ آسمان سے ہم پر مائدہ اتارے کیونکہ ہم اب ”کمائی جو گئے رہے نہیں ہم تو خالصہ اس دین کے لئے وقف ہو گئے ہیں اس لئے ہمارے رزق کا وہی انتظام کرے اور آسمان سے مائدہ اتارے چنانچہ حضرت عیسی علیہ الصلوۃ والسلام نے جو دعا کی وہ اولین کے لئے بھی اور آخرین کے لئے بھی کی ۔ وہ دعا یہ ہے: قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ اللَّهُمَّ رَبَّنَا انْزِلْ عَلَيْنَا مَا بِدَةً مِّنَ السَّمَاءِ تَكُونُ لَنَا عِيدَ الَّا وَلِنَا وَاخِرِنَا وَآيَةً مِنْكَ وَارْزُقْنَا وَأَنْتَ خَيْرُ الرَّزِقِينَ (المائدہ : ۱۱۵) کہ اے ہمارے خدا! ہم پر آسمان سے نعمتوں کا