خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 281
خطبات طاہر جلد ۱۰ 281 خطبہ جمعہ ۵ اپریل ۱۹۹۱ء اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی عظیم دعاء رمضان المبارک کے آخری عشرہ کی برکات ( خطبه جمعه فرموده ۱٫۵ اپریل ۱۹۹۱ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد و تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا :۔ رمضان المبارک اپنے آخری مراحل میں داخل ہورہا ہے اور آج رات سے وہ عشرہ شروع ہوگا جس عشرہ میں ایسی مبارک گھڑیاں بھی آتی ہیں جب خدا تعالیٰ کے فضل سے قبولیت خود آسمان سے نیچے اترتی ہے اور دعاؤں کو دلوں سے اٹھاتی ہے اور ایک ایسی رات بھی آنے والی ہے جسے صلى الله صلى الله عليسة لیلۃ القدر کہا جاتا ہے جس کے متعلق فرمایا کہ وہ ساری عمر کی تمام راتوں سے بہتر رات ہے اگر اس کی برکتیں نصیب ہو جائیں تو انسان کی زندگی بن جائے ۔ پس یہ وہ دن ہیں جو خاص دعاؤں کے دن ہیں خاص محنت کے دن ہیں ۔ یہ وہ راتیں ہیں جن راتوں کو حضرت اقدس محمد مصطفی ہے اس طرح زندہ کر دیا کرتے تھے۔ اس طرح روشن کر دیا کرتے تھے کہ دنوں کی روشنی سے ان کی روشنی بڑھ جاتی تھی۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا بتاتی ہیں کہ آنحضور ﷺ جو ہمیشہ عبادت پر مستعد رہتے ہیں ان راتوں میں تو یوں لگتا تھا کہ کمر کس لی ہے اور ایسے مستعد ہو گئے گویا آرام کو بھول گئے ۔ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ بعض مواقع پر اللہ تعالیٰ نے خود آپ کو سہولت کی نصیحت فرمائی اور فرمایا کہ اتنی محنت نہ کر، اسے کچھ کم کردے ۔ پس یہ وہ عشرہ ہے جو بہت سی برکتیں لے کر آنے والا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم میں سے زیادہ سے زیادہ بندوں کو اس عشرے کی برکتوں سے