خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 269
خطبات طاہر جلد ۱۰ 269 خطبه جمعه ۲۹ مارچ ۱۹۹۱ء جوڑ کر اس دنیا کی سیر کرتے ہیں تو عجیب عجیب حسین نظارے دکھائی دیتے ہیں اور ایسے عجیب مناظر دکھائی دیتے ہیں کہ وہ ایک زاویے سے مکروہ دکھائی دیتے ہیں ، دوسرے زاویے سے حسین دکھائی دینے لگتے ہیں۔ اگر آپ کو وہ مکروہ دکھائی دیتے ہیں یعنی وہ واقعات جو أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی راہ پر گزر رہے ہیں ، وہ واردات جو وہاں ہو رہی ہے اگر وہ باتیں آپ کو مکروہ دکھائی دیتی ہیں تو پھر آپ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی راہ پر چلنے کے لائق نہیں ۔ یہ سبق ہے جو آپ کو اس جائزے سے ملتا ہے آپ کو لازما اپنے زاویہ نظر کی اصلاح کرنی پڑے گی۔ اس حد تک اپنے نفس کی اصلاح کرنی پڑے گی کہ صلى الله حضرت محمد مصطفی اور آپ کے غلاموں پر جو مصیبتیں ٹوٹیں ان کے ذکر کے ساتھ آپ کا دل خون علیم بھی ہورہا ہو تو ان پر رشک کر رہا ہو اور دل یقین کرتا ہو کہ یہ تکلیفیں تو خدا کے محبوب بندوں کی تکلیفیں ہیں اور یہ وہ ایسی تکلیفیں ہیں جو ہزار زندگیاں دے کر بھی میسر آجائیں تو غلط سودا نہ ہوگا ۔ یہ بظاہر تضاد کی بات ہے لیکن حقیقت میں یہی عرفان ہے جو سچا عرفان ہے۔ پس جب آپ اس پہلو سے اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا ایک نیا تصور دل میں باندھیں گے تو خدا کی راہ میں مشکل کی زندگی بسر کرنا مشکل دکھائی نہیں دے گا۔ مشکل ہوگا بھی تو اللہ کا فضل اس کو آسان کرتا چلا جائے گا کیونکہ وہ چیز مکر وہ دکھائی دیتے ہوئے بھی آپ کو اپنے پس منظر میں حسین دکھائی دے گی۔ آپ یہ سمجھیں گے کہ کراہت کا ایک ظاہری پردہ ہے جو سامنے ہے، یہ دھوکا ہے اس کے پیچھے جنت ہے اور اس جنت کی خاطر اس تکلیف کے پردے سے آپ اپنے لئے گزرنا گوارا کر لیں گے پس حمد کا مضمون جب سورۂ فاتحہ کے باقی مضامین سے باندھ کر مطالعہ کیا جاتا ہے تو نئے نئے مطالب انسان کے سامنے ابھرتے رہتے ہیں اوکھلتے رہتے ہیں اور نئی نئی راہیں عرفان کے سفر کی انسان کے سامنے دراز ہوتی رہتی ہیں جن پر قدم مارنے کی توفیق محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے عطا ہوتی ہے۔ اس ضمن میں میں جماعت کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ رمضان مبارک ہے اور خاص طور پر دعاؤں کے دن اور دعاؤں کی راتیں ہیں اس لئے جن لوگوں پر خدا نے انعام فرمائے ان کی زبان میں دعائیں یاد کریں اور قرآن کریم نے وہ دعائیں سب تو نہیں مگر ان میں سے اہم ترین دعائیں ہمارے لئے محفوظ فرمادی ہیں ۔ پس مختلف انبیاء کی جو دعا ئیں آپ کو قرآن کریم میں ملتی ہیں ان کے علاوہ احادیث نبویہ میں حضرت اقدس محمد مصطفی علی کی وہ دعا ئیں بھی ملتی ہیں۔ جو قرآن میں گزشتہ