خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 238 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 238

خطبات طاہر جلد ۱۰ 238 خطبه جمعه ۱۵/ مارچ ۱۹۹۱ء الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ (الانعام:۴۶) وہ قومیں جنہوں نے ظلم کئے ان کو جڑوں سے اکھیڑ پھینک دیا گیا۔وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ - رَبِّ الْعَلَمِينَ خدا کو ہر حد زیبا ہے۔ہر حمد اسی کی ہے۔اسی کا حق ہے کہ اس کی تعریف کی جائے۔اگر ظلم کرنے والے کی جڑیں نہ کاٹ دی جائیں تو خدا تعالیٰ کی صفات حسنہ کے ہر جلوے کی جڑیں کاٹی جائیں اور دنیا سے حسن نا پید ہو جائے تو اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ اس کے ساتھ بیان کر کے یہ فرما دیا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ رب العلمین کو ہر حمد واجب ہے۔ہر حمد اسی کا حق ہے اس کو زیبا ہے ، اسی کی شان ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی چیزوں کا نگران بھی ہے اور ایسی چیزوں کو جو بعض خوبیوں کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ایسی چیزوں کو جوحسن کو نا پید کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، جو بدی کو پھیلانے کی طاقت رکھتی ہیں ان کو ناپید کرنے کا کام بھی رَبِّ الْعَلَمِینَ کا ہے اور اسی کو زیبا ہے اور اس کے لئے واجب ہے کہ ایسا کرے۔پس صفات باری تعالیٰ خواہ وہ غضب کی صفات ہوں یا نا راضگی کی صفات ہوں یا ظاہراً بھی رحم و شفقت کی صفات ہوں ، وہ در حقیقت رحمت اور شفقت کی ہی صفات ہیں اور ربوبیت کی ہی صفات ہیں۔اس کی ایک اور مثال یہ ہے: وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ وَالْمَلَيْكَةُ مِنْ خِيْفتم (الرعد: ۱۴) کہ 'رعد' اس کی حمد کر رہی ہے یعنی بجلی کے کڑ کے جو آپ بادلوں میں دیکھتے ہیں یہ خدا تعالیٰ کی حمد بیان کر رہے ہیں۔وَالْمَلكَةُ مِنْ خِيفَتِ، اور ملائکہ بھی حمد کر رہے ہیں مگر اس کے خوف سے ، اس کے ڈر سے۔اب اگر آپ بجلی کو دیکھیں تو ایک سادہ انسان جس کو دنیا کا کوئی بھی علم نہیں ہے وہ بھی اس سے مرعوب ضرور ہو جاتا ہے۔بعض دفعہ بجلی کے کڑکے کا ایک ایسا ہیبت ناک جلوہ ہوتا ہے کہ بڑے سے بڑے انسان کا پتہ پانی ہو جاتا اور دل لرزنے لگتا ہے۔اگر انسان واقعی ایسے طوفان میں گھر جائے جس کے سائنسی اصطلاح میں بعض خاص نام رکھے گئے ہیں مگر اس کی تفصیل کی ضرورت نہیں۔بعض طوفان ایسی خوف ناک برقی طاقتوں پر مشتمل ہوتے ہیں کہ آنا فانا وہ بڑے بڑے شہروں کو بھسم کر سکتے ہیں اور ایک ایٹم بم کی طاقت سے بھی کئی گنا زیادہ طاقتیں ان کے اندر ہوتی ہیں۔اس لئے اس کا تعلق خوف سے بھی ہے۔چنانچہ جب آپ پہلی سادہ نظر میں ایک طوفان کو بجلی کو اور خصوصاً بجلی کے کڑکوں کو دیکھتے ہیں تو آپ کا دل خائف ہو جاتا ہے