خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 18 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 18

خطبات طاہر جلد ۱۰ 18 خطبہ جمعہ اار جنوری ۱۹۹۱ء شخصیت کے متعلق کسی قسم کی کوئی بھی غلط نہی باقی نہ رہے۔ނ ان دنوں چونکہ عراق کا معاملہ زیر بحث ہے، عراق اور کویت کا جو جھگڑا چلا ہے اس ضمن میں میں نے کئی خطبات اس موضوع پر دیئے کہ مغربی قو میں ان مسلمان ممالک سے کیا کر رہی ہیں۔اس دوران مجھے بھی بار ہا یہ خیال آیا کہ وہ احمدی مسلمان جو مغربی قوموں سے تعلق رکھتے ہیں اُن کے دل میں کہیں یہ وہم پیدا نہ ہو کہ ہم نسلی اختلافات کی وجہ سے اس طرح مغرب کو تنفید کا نشانہ بنارہے ہیں اور احمدیوں کے اندر بھی گویا دبا ہوا نسلی تعصب موجود ہے۔پس سب سے پہلے تو میں اس بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ حضرت اقدس محمدﷺ کے پیغامات میں سے ایک اہم پیغام یہ تھا جسے آپ نے اپنی زبان سے بھی دیا اور اپنے فعل سے بھی اس کی سچائی ثابت فرمائی کہ مذہب کا نسلی اختلافات سے کوئی تعلق نہیں اور مذہب اس بات کو برداشت نہیں کر سکتا کہ تعصب کے نتیجے میں کسی۔اختلاف کیا جائے یا کسی سے کسی قسم کا جھگڑا کیا جائے۔جماعت احمد یہ بھی حضرت اقدس محمد مصطفی کی سنت کے معدوم حصوں کو زندہ کرنے والی جماعت ہے۔ایسی سنت کو اپنے کردار میں از سرنو زندہ کرنے کا عزم لے کر اُٹھی ہے جس سنت کے حسین پہلوؤں کو بالعموم مسلمانوں نے بُھلا رکھا ہے۔پس اس پہلو سے دُنیا کے کسی انسان کے ذہن میں یہ وہم نہ رہے کہ جماعت احمدیہ بھی نعوذ بالله من ذلك مشرق اور مغرب کی تقسیموں میں اور اختلافات میں یا سفید اور سیاہ کے اختلافات میں کسی قسم کا نسلی تعصب رکھتی ہے۔کیونکہ نسلی تعصب اور اسلام بیک وقت ساتھ نہیں رہ سکتے پس جو بھی تنقید میری طرف سے کی جاتی رہی ہے اور کی جائے گی وہ اسلام کے اعلیٰ اخلاقی اصولوں کے پیش نظر ہے اور اس پہلو سے جو بھی تنقید کا سزاوار ٹھہرے گا۔اس پر تنقید کی جائے گی مگر تکلیف دینے کی خاطر نہیں بلکہ حقائق سامنے رکھنے کے لئے اور معاملات سمجھانے کی خاطر۔اس تمہید کو پیش نظر رکھتے ہوئے جب بھی میں تبصرہ کرتا ہوں اپنے دل کو خوب اچھی طرح ٹول لیتا ہوں اور کبھی بھی کسی قسم کے تعصب کی بناء پر کوئی تنقید نہیں کرتا بلکہ خدا کے حضور اپنے دل کو پاک صاف کر کے حقائق اور سچائی بیان کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔یہ سچائی بعض صورتوں میں بعض لوگوں کو کڑوی لگتی ہے ، بعض صورتوں میں بعض دوسرے لوگوں کو کڑوی لگتی ہے۔مگر اس میں ہماری بے اختیاری ہے۔ہم محض تعصبات کی وجہ سے کسی ایک کا ہمیشہ ساتھ نہیں دے سکتے۔ہمیشہ سچ کا ساتھ دیں گے، ہمیشہ