خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1015 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 1015

خطبات طاہر جلد ۱۰ 1015 خطبہ جمعہ ۲۷ / دسمبر ۱۹۹۱ء اور خلوص کیساتھ آگے بڑھیں اور اللہ تعالیٰ کی رضا کے لطف اٹھا ئیں اور اللہ آپ کے اموال میں بھی اس کے نتیجہ میں بہت ہی برکت دے۔اور آپ کی مالی کمزوریاں دور فرمائے اور جہاں تک زندگیاں پیش کرنے کا تعلق ہے خدا تعالیٰ آپ کو یہ بھی توفیق عطاء فرمائے کہ آپ اپنے ملک کی ضرورتیں خود پوری کر سکیں۔اس توقع کے بعد کہ ہندوستان میری آواز پر اسی طرح نمایاں شان سے لبیک کہے گا جس طرح آج کا جلسہ ایک نمایاں شان رکھتا ہے، اب میں اس خطبہ کو ختم کرتا ہوں۔