خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 96 of 1098

خطبات طاہر (جلد 10۔ 1991ء) — Page 96

خطبات طاہر جلد ۱۰ 96 96 خطبہ جمعہ ۸ فروری ۱۹۹۱ء میں ایک تبدیلی پیدا کر لی اور اس وقت چیمبر لین Chember Lane کی حکومت تھی۔چیمبرلین نے اس خیال کا اظہار کیا کہ اب جب کہ ہم دوسری جنگ کے کنارے پر کھڑے ہیں اگر ہمارے لئے یہ فیصلہ کرنا پڑے کہ یہود کے خلاف فیصلہ کر کے ان کو دشمن بنا ئیں یا عربوں کے خلاف فیصلہ کر کے ان کو دشمن بنا ئیں تو میری رائے یہ ہے کہ ہمیں یہود کے خلاف فیصلہ کرنا چاہئے، عربوں کے خلاف نہیں کرنا چاہئے کیونکہ جنگ عظیم ثانی سر پہ کھڑی تھی پہلا فیصلہ پہلی جنگ کے بعد کا ہے۔دوسرا فیصلہ دوسری جنگ سے پہلے کا ہے اور یہ فیصلہ سیاست پر مبنی تھا حقیقت پر مبنی نہیں تھا۔ہاں اس وائٹ پیپر (White Paper) میں باقاعدہ یہ اعلان کیا کہ انگریزی حکومت فلسطین میں یہودی حکومت قائم کرنے کے حق میں نہیں ہے اور ہم یہود کا یہ حق تسلیم نہیں کرتے کہ وہ فلسطین میں اپنی حکومت بنائیں۔ساتھ ہی پچھتر ہزار (75,000 ) مزید یہودیوں کو باہر سے لا کر وہاں آباد کرنے کی اجازت دی گئی ایک لاکھ پر بات شروع ہوئی تھی جو 75,000 پر رکی۔اس وقت اگر یہ دیانتدار تھے اپنے فیصلے میں تو لیگ آف نیشنز League of Nations کو یہ مینڈیٹ واپس کر دینا چاہئے تھا کہ ہمارے فیصلے کے مطابق ۱۹۱۷ ء والے فیصلے کے مطابق اگر تم نے ہمیں مختار بنایا ہے کہ اس فیصلے پر عملدرآمد کروائیں تو اب حکومت اس فیصلے کے خلاف ہے اس لئے خود بخود مینڈیٹ ختم ہو جانا چاہئے۔لیکن اس کی بجائے ان کو مزید کوٹہ عطا کیا گیا اور 46ء میں یہ کوٹہ بڑھا کر ایک لاکھ کر دیا گیا۔1948ء میں جب یہ مینڈیٹ ختم ہوا تو یہود کی آبادی (85,000) پچاسی ہزار سے بڑھ کر ، ہاں مینڈیٹ کے آغاز سے بھی پہلے یعنی 1919ء میں ( مینڈیٹ تو 1922 ء کا ہے۔) اس وقت کی آبادی 85 ہزار بیان کی جاتی تھی، اس میں بہت سے اختلافات ہیں بہت لمبی چھان بین کرنی پڑی لیکن غالباً پچاسی ہزار کی آبادی درست ہے۔اور ۱۹۴۷ء تک جب یونائیٹڈ نیشنز United Nations نے مینڈیٹ کے ختم ہونے کے قریب آکر یہ اعلان کیا کہ فلسطین کی پارٹیشن کر دی جائے ، تقسیم کر دی جائے اور ایک یہودی سٹیٹ State قائم کر دی جائے اور ایک مسلمان عرب سٹیٹ قائم کر دی جائے۔اس وقت تک یہ آبادی بڑھ کر سات لاکھ ہو چکی تھی اور بعض اعداد و شمار کے مطابق اس وقت عربوں کی کل آبادی ہیں لاکھ تھی۔پس نسبت ایک اور تین کی تھی۔سات لاکھ ہونا نہیں چاہئے تھا اگر مینڈیٹس کو دیکھا جائے تو اتنی