خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 89 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 89

خطبات طاہر جلد اول 89 خطبہ جمعہ ۳۰ / جولائی ۱۹۸۲ء خلوص بہتا ہے بلکہ اس لئے کہ ہمارے بزرگوں کی انبیاء علیہم السلام کی یہ سنت ہے کہ ظاہری رابطہ بھی قائم کر لیا کرتے ہیں۔صحابہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جب بیعت لیا کرتے تھے تو جو نہیں پہنچ سکتے تھے وہ پگڑیاں کھول کر پھینک دیا کرتے تھے کہ پگڑی کے راستے سے تعلق قائم ہو جائے۔تو اسی سنت کی پیروی میں ہم یوں کریں گے۔ورنہ میرے جسم سے ذاتی رابطہ جو ظاہری ہے اس کے کوئی معنی نہیں ہیں۔سنت ابرا رہی ہے جو ان چیزوں میں معنی پیدا کرتی ہے۔پھر ہم نماز کے بعد انشاء اللہ بیعت کریں گے اور اس کے بعد دعا ہو گی ، پھر رخصت ہوگی۔بیعت لینے سے قبل حضور نے فرمایا: ”امیر صاحب کراچی میرے ہاتھ میں ہاتھ دیں۔باقی دوست بھی جو قریب ہیں ہاتھ رکھ لیں۔“ ( روزنامه الفضل ربوه ۸/ ستمبر ۱۹۸۲ء)