خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 71
خطبات طاہر جلد اول 71 پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں: خطبہ جمعہ ۲۳ جولائی ۱۹۸۲ء تم میں سے ہر ایک کو جو حاضر یا غائب ہے تاکید کرتا ہوں کہ اپنے بھائیوں کو چندہ سے باخبر کرو اور ہر ایک کمزور بھائی کو بھی چندہ میں شامل کرو۔یہ موقع ہاتھ نہیں آئے گا کیسا یہ زمانہ برکت کا ہے۔“ (الحکم ار جولائی ۱۹۰۳ء) پھر فرماتے ہیں اور کیا خوب فرمایا ہے کہ روح وجد کرتی ہے اس کلام پر جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام ہے۔دراصل سچائی کے چشمے سے جو کلام نکلتا ہے اس کی قوت ہی اور ہوا کرتی ہے۔اسی کا نام قوت قدسیہ ہے۔عمل کی سچائی۔قول کی سچائی غرضیکہ سارا وجود ہی سچا ہو چکا ہوتا ہے۔اسی کا نام حق ہے۔اسی کا نام حق میں غائب ہو جانا ہے انسان کا۔پس حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے کلام کو میں اس لئے پیش کر رہا ہوں کہ میری زبان میں کہاں وہ برکت جو حضرت اقدس محمد مصطفی میلے کے اس عاشق غلام کے کلام میں برکت ہے۔اسی کی زبان میں میں آپ سے کہتا ہوں۔وو ” ہر روز خدا تعالیٰ کی تازہ وحی تازہ بشارتوں سے بھری ہوئی نازل ہو رہی ہے اور خدا تعالیٰ نے متواتر ظاہر کر دیا ہے کہ واقعی اور قطعی طور پر وہی شخص اس جماعت میں داخل سمجھا جائے گا کہ اپنے عزیز مال کو اس راہ میں خرچ کرے گا۔“ ( مجموعہ اشتہارات جلد سوم صفحہ ۴۹۷) اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ اللہ کی نظر میں ہم اس جماعت میں شامل ہوں جس کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے پیوند ہے۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور نے فرمایا: ابھی چند دن تک انشاء اللہ تعالیٰ میں اور سلسلہ کے بعض اور نمائندگان اس بابرکت سفر پر روانہ ہونے والے ہیں جس میں ہمیں اور کاموں کے علاوہ اول طور پر مسجد سپین کا افتتاح کرنا ہے۔دوسرے احمدی احباب بھی سب دنیا سے وہاں بکثرت اکٹھے ہوں گے انشاء اللہ تعالیٰ۔سفر پر جانے سے پہلے یہ میرا آخری خطبہ ہے یہاں اس وقت۔میں صرف دو باتوں کی