خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 289
خطبات طاہر جلد اول 289 خطبه جمعه ۱۹ نومبر ۱۹۸۲ء پس خصوصیت کے ساتھ آج سے جلسہ سالانہ تک کے عرصہ کے دوران ہمیں بکثرت ایسے ناصحین کی اشد ضرورت ہے جو گھروں کے دروازے کھٹکھٹا ئیں اور گھر والوں کو ہوش دلائیں اور ان کو نماز کی تلقین کریں ۔ اگر ربوہ کے سارے بالغ مرد جو با جماعت نماز پڑھنے کے اہل ہیں اور وہ سارے بچے جنہیں نماز پڑھنے کی تلقین کی گئی ہے ، مسجدوں میں پہنچنا شروع ہو جائیں تو میرا اندازہ ہے کہ ہماری موجودہ مسجدیں چھوٹی ہو جائیں گی اور پھر ان مسجدوں کو بڑھانے کی طرف فوری توجہ پیدا ہوگی ۔ اس طرح وَسِعُ مَكَانَک کا بابرکت دور نئے سرے سے شروع ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم نماز کے حقوق ادا کریں اور خدا کرے کہ نماز ہمارے حقوق ادا کرے اور وہ تمام فیوض جو بنی نوع انسان کے لئے نماز کے ساتھ وابستہ ہیں وہ دنیا میں سب سے زیادہ ہم ہی حاصل کرنے والے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ کرے کہ ایسا ہی ہو آمین۔ روزنامه الفضل ربوه ۲۶ فروری ۱۹۸۳ء)