خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 20 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 20

خطبات طاہر جلد اول 20 خطبه جمعه ۱۸ جون ۱۹۸۲ء صلى جائے اور پھر عالم اسلام کے لئے کہ ظالم انسانوں کی دسترس سے اللہ تعالیٰ عالم اسلام کو محفوظ رکھے اور رحمت کی نظر فرمائے حضرت محمد مصطفیٰ رسول اللہ ﷺ کے نام کے صدقے ، آپ کی طرف منسوب ہونے کے صدقے ۔ اس امت کی غفلتوں سے درگزر فرمائے اور ایسے رحمت کے نشان دکھائے کہ دنیا جان لے کہ محمد مصطفی ﷺ کے نام میں بھی بہت بڑی عظمت ہے اور بہت درد سے ان دعاؤں کی ضرورت ہے۔ دل زخمی ہیں ان مظالم کو دیکھ کر جو عالم اسلام پر غیروں کی طرف سے توڑے جارہے ہیں ۔ اور پھر یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو سچا مسلمان ، حقیقی مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اللہ کے فیصلے کے سامنے سر جھکانے کی توفیق عطا فرمائے تا کہ وہ حقیقی عظمتیں حاصل کر سکیں اور وسیع تر عظمتیں حاصل کر سکیں جو ان کے مقدر میں لکھی گئی ہیں لیکن ہاتھ آگے بڑھا کر لینا ابھی مقدر میں نہیں ہے۔ روزنامه الفضل ربوه ۲۸ جون ۱۹۸۲ء )