خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 231 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 231

خطبات طاہر جلد اول 231 خطبه جمعه ۲۹/اکتوبر ۱۹۸۲ء سورۃ فاتحہ کے وسیع مضامین کا تذکرہ اور بیوت الحمد سکیم کا اعلان (خطبه جمعه فرموده ۲۹ اکتوبر ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ ربوه) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے فرمایا: کلیڈوسکوپ (Kaleidoscope) بچوں کی ایک کھیل کا نام ہے۔جو ایک تکون ٹیوب کی شکل میں ہوتی ہے۔اس کے ایک طرف عدی شیشہ ہوتا ہے اور دوسری طرف عکسی۔اور اس کے اندر کچھ مختلف رنگ کے شیشوں کے ٹکڑے پڑے ہوتے ہیں۔جب بچہ اس عدسی شیشہ سے اس ٹیوب کے اندر دیکھتا ہے تو شیشہ کے مختلف ٹکڑے عکسی شیشہ سے منعکس ہو کر خاص شکل میں منتظم دکھائی دیتے ہیں۔اور جب وہ اس کا ذرا سا رخ پلٹ دے تو اچانک وہ ٹکڑے ایک نئی منتظم شکل میں نظر آنے لگتے ہیں۔پھر وہ ان کو تھوڑی سی اور حرکت دیتا ہے تو ان کا رخ اچانک بدلتا ہے اور وہ ایک نئی تنظیم کی شکل میں نظر آنے لگ جاتے ہیں۔یہ کھیل مختلف زاویوں سے تصویریں بچوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔لیکن وہ زاویے بھی محدود ہیں اور تصویر میں بھی محدود۔اللہ تعالیٰ نے مومن بندوں کے لئے ایک روحانی کلیڈ وسکوپ بھی بنا رکھی ہے۔جس کے نہ