خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 188 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 188

خطبات طاہر جلد اول 188 خطبه جمعه ۱/۸ کتوبر ۱۹۸۲ء تعلیمات کے مطابق آسائش کی زندگی کی تعریف ہی معلوم نہیں ہوتی۔وہ نہیں جانتے کہ اسلام میں کیا غلط ہے اور کیا صحیح۔اگر آپ اللہ تعالیٰ کی بیان کردہ حدود کے اندر رہتے ہوئے بہترین چیزوں سے لطف اندوز ہوں، ہاں جب مالی قربانی کا تقاضا کیا جائے تو آپ قربانی کرنے والوں میں آگے آگے ہوں تو پھر جو کچھ باقی بچتا ہے وہ آپ کا ہے اور آپ جہاں چاہیں اسے خرچ کریں۔اگر آپ عمدہ اور آرام دہ زندگی گزاریں تو یہ قطعا منع نہیں۔جو ممانعت ہے وہ قرآن کریم میں کھول کر بیان کر دی گئی ہے۔اور اس کے بعد کسی کو حق نہیں کہ اس چیز کو نا جائز قرار دے دے جسے قرآن کریم نے ناجائز قرار نہیں دیا۔اسی کی طرف اس آیت میں ذکر ہے۔قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِيْنَةَ اللهِ الَّتِى أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَتِ مِنَ الرِّزْقِ قُلْ هِيَ لِلَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا خَالِصَةً يَوْمَ القيمة (الاعراف: ۳۳) کہدے کہ کس نے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو اس کے بندوں پر حرام قرار دیا ہے جو ان کے لئے اس دنیا میں اور آخرت میں تخلیق کی گئی ہیں۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس دنیا میں بھی یہ مؤمنین کے لئے ہیں اور آخرت میں تو صرف انہیں کے لئے مخصوص ہیں۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے زندگی میں عمدہ چیزیں استعمال کرنے کے لئے تخلیق کی ہیں نہ کہ سچے مومن انہیں رد کر دیں۔چنانچہ اگر وہ ان اشیاء کو استعمال کریں تو کوئی ممانعت نہیں بشرطیکہ وہ اسلامی تعلیمات کی حدود میں زندگی گزارنے والے ہوں اور یہ بھی کہ یہ طرز زندگی ان کی مالی قربانیوں میں روک نہ بنے۔جب ہم تنگدستی سے زندگی گزارنے کی بات کرتے ہیں تو اسکا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ اسلام میں آرام دہ زندگی گزارنے کی ممانعت ہے۔اسکا مقصد یہ ہوتا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ بچت کر کے اسلام کی خدمت میں پیش کریں اسلام میں اسے نفل کہا گیا ہے۔یعنی فرائض کی ادائیگی سے زائد اگر آپ اپنی مرضی سے کچھ خدمت کریں تو وہ فضل کے زمرے میں آتی ہے۔لیکن اگر کوئی شخص خود کو فرائض تک ہی محدود رکھے تو کسی شخص کو اس پر اعتراض کا کوئی حق نہیں۔حضرت رسول کریم ﷺ سے ایک دفعہ ایک آنے والے نے اسلام کے بارہ میں دریافت کیا۔آپ نے اسے اسلام کی بنیادی تعلیمات