خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 129 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 129

خطبات طاہر جلد اول 129 خطبه جمعه ۲۰ / اگست ۱۹۸۲ء تمہیں خدا کا پیار مل گیا تو پھر اس کے بعد کسی کا شکوہ کوئی حقیقت نہیں رکھتا۔تم ان لوگوں کو معاف کر دو، ان سے محبت کا سلوک کرو، ان کے لئے دعائیں کرو اور دعا کرو کہ یہ محروم بھی تمہارے ساتھ مل کر الہی جنتوں میں داخل ہو جائیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے میرے بندو! اگر تم دکھ دینے والوں کو معاف کر دو گے تو میں تمہیں ضمانت دیتا ہوں وَاللهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ کہ ایسے احسان کرنے والوں سے اللہ بہت ہی محبت کرتا ہے۔تمہیں اللہ کی محبت کا مقام نصیب ہو جائے گا جو رضائے الہی کا بہت ہی پیارا اور آخری مقام ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہم ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا کی جنتوں میں ر ہیں اور خدا کی محبت اور پیار کی نظریں ہم پر پڑتی رہیں۔ہم جس حال میں اور جس ملک میں رہیں رضائے باری اور محبت الہی کی جنت ہمیں حاصل رہے اور یہ جنت ہم سے کوئی چھین نہ سکے۔روزنامه الفضل ربوه ۳۱ اکتوبر ۱۹۸۳ء)