خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 103 of 515

خطبات طاہر (جلد 1۔ 1982ء) — Page 103

خطبات طاہر جلد اول 103 خطبه جمعه ۱۳ را اگست ۱۹۸۲ء فتنہ دجال سے بچنے کی تلقین اور اس کا طریق ( خطبه جمعه فرموده ۱۳ /اگست ۱۹۸۲ بمقام کوپن ہیگن ڈنمارک کا خلاصہ ) ( نوٹ : خطبہ کا متن دستیاب نہیں ہوسکا) ۱۳ اگست ۱۹۸۲ء کو حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے ڈیڑھ بجے بعد دو پہر مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن ڈنمارک میں نماز جمعہ پڑھائی۔حضور نے سورۃ الکہف کی آیات کی روشنی میں دجال کے فتنہ، اس کی ہلاکت آفرینی اور اس سے بچنے کے طریق پر انگریزی زبان میں پر معارف خطبہ ارشادفرمایا۔تشہد و تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے سورۃ الکہف کے پہلے رکوع کی درج ذیل آیات کی تلاوت فرمائی: إِنَّا جَعَلْنَا مَا عَلَى الْأَرْضِ زِينَةً لَّهَا لِنَبْلُوَهُمْ أَيُّهُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَإِنَّا لَجُعِلُوْنَ مَا عَلَيْهَا صَعِيدًا جُرُزًان أَمْ حَسِبْتَ أَنَّ أَصْحَبَ الْكَهْفِ وَالرَّقِيمِ كَانُوا مِنْ أَيْتِنَا عَجَبًا إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ إِلَى الْكَهْفِ فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِنْ لَّدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا (الكيف : ۱-۸) ترجمہ: یقیناً ہم نے جو کچھ زمین پر ہے اس کے لیے زینت کے طور پر بنایا ہے تا کہ ہم