خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 455 of 530

خطباتِ ناصر (جلد 9۔ 1981ء، 1982ء) — Page 455

خطبات ناصر جلد نهم ۴۵۵ خطبہ جمعہ ۱٫۹ پریل ۱۹۸۲ء جو شہوات نفسانی کی پیروی نہیں کریں گے انہیں روحانی اور اخلاقی لذت حاصل ہوگی خطبه جمعه فرموده ۹ را پریل ۱۹۸۲ء بمقام مسجد اقصیٰ۔ربوہ تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور نے فرمایا:۔پرسوں اچانک میرا بلڈ پریشر اونچا ہو گیا۔میرا بلڈ پریشر معمول کے مطابق جو ہے وہ بڑا اچھا نچلے درجہ میں رہتا ہے۔مجھے بلڈ پریشر کی یہ بیماری کبھی نہیں ہوئی۔کوئی ایسی وجو ہات ہوگئی ہوں گی اور ان کی وجہ سے بڑے چکر آنے شروع ہو گئے۔میں نے ایلو پیتھک کی دوائی تو نہیں کھائی۔ہومیو پیتھک کی جو میرے ذہن میں آئیں وہ کھا لیں۔کچھ میں نے آرام کیا۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلڈ پر یشر تو نہیں لیکن اس کے نتیجہ میں میں دماغی ضعف محسوس کر رہا ہوں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پوری طرح کامل طور پر شفا عطا کرے تاکہ میرے کاموں میں ہرج نہ واقع ہو جائے۔اللہ تعالیٰ نے اس ورلی زندگی میں بھی اس زندگی کو صحیح طور پر گزارنے کے لئے انسان پر بہت سی ذمہ داریاں ڈالی ہیں ور ان ذمہ داریوں کو نباہنے کے لئے اس نے جس جگہ ذمہ داری ہے اس جگہ کے لئے ہر فرد کے دل میں پیار، لگا ؤ ، توجہ اس طرف ہونے کا جذبہ۔یہ طاقت بھی دی ہے یعنی ذمہ داری بھی ڈالی ہے اور ذمہ داریاں نباہنے کی طاقتیں بھی دی